وزیر سیاحت آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر عبدالرحمن آرائیں اور سیکرٹری سیاحت انصر یعقوب کی ہدایات کی روشنی میں ڈائریکٹر جنرل سیاحت راجہ شاہد حسین نے وادی نیلم کے دورے کے دوران کیل ٹورسٹ موٹل سمیت گریس کے مختلف اہم سیاحتی مقامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے دورہ نیلم کے دوسرے روز سیاحتی مقامات پر موجود سہولیات، انفراسٹرکچر، رہائش، رسائی اور سیاحوں کے لیے دستیاب بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت ملک مرتضیٰ نے مختلف سیاحتی مقامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور علاقے میں ایکو ٹورازم کے فروغ کے امکانات، سیاحتی سہولیات کی بہتری اور نئے مقامات کو سیاحتی نقشے پر اجاگر کرنے سے متعلق امور سے آگاہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل سیاحت راجہ شاہد حسین نے کہا کہ وادی نیلم قدرتی حسن، سرسبز پہاڑوں، جنگلات، دریاؤں اور منفرد سیاحتی مقامات کے باعث آزاد کشمیر کا اہم ترین سیاحتی خطہ ہے۔ ایکو ٹورازم کے فروغ کے ذریعے قدرتی ماحول کے تحفظ کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کے لیے روزگار اور معاشی سرگرمیوں کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سیاحتی مقامات پر بنیادی سہولیات کی فراہمی، صفائی، رہائش، رسائی اور سیاحوں کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے قابلِ عمل تجاویز مرتب کی جائیں، جبکہ قدرتی ماحول کے تحفظ کو بھی خصوصی اہمیت دی جائے۔ یاد رہے وزیراعظم آزاد کشمیر کے پہلے 100 روزہ اصلاحاتی پلان کے تحت وادی نیلم میں ایکو ٹورازم کے فروغ اور سیاحتی سہولیات میں بہتری کے لیے محکمہ سیاحت سرگرم عمل ہے۔ ڈی جی سیاحت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے پہلے 100 روزہ پلان کے تحت وادی نیلم میں نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی، موجودہ سہولیات میں بہتری اور ایکو ٹورازم کو فروغ دینے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
