وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی سے ممبر کشمیر کونسل چوہدری محمد سعید کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) میرپور کے ایک بڑے وفد نے جموں وکشمیر ہاوس میں ملاقات کی۔ وفد نے افتخار گیلانی کو وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور میرپور کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد نے اس امید کا اظہار کیا کہ وزیراعظم افتخار گیلانی کی قیادت میں آزادکشمیر میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہا کہ میرپور آزادکشمیر کے ماتھے کا جھومر ہے، حکومت میرپور کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔ جماعتی کارکنان کا خاص خیال رکھا جائیگا۔وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے 2021 سے 2026 تک کے دور حکومت میں آزادکشمیر میں جس انداز سے تعمیر و ترقی ہوئی اسی تسلسل کو 2026 سے 2031 کے دوران بھی جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی کے عمل کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے عوام کی ترقی و خوشحالی اور مسائل کے حل کو یقینی بنائے گی۔ ملاقات کے اختتام پر وفد کے شرکاء نے وزیراعظم آزادکشمیر کو گلدستے پیش کیے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم آزادکشمیر سے ملاقات کرنے والے وفد میں چوہدری رزاق، لیگی عہدیداران فاروق چوہان، مرزا عزیز الرحمان، راجہ عمران منیر، چوہدری ناصر، امجد پاشا، صدر ایم ایس ایف این حافظ یاسر بشیر، انصر بشیر، زاہد سبحانی، چوہدری محمود، حاجی جاوید، عابد ٹھاکر، محمد بشیر تاس،محمد حمید، الیاس چوہدری، ظفر بنگش، میر فاروق، راجہ قیصر، شرجیل احمد، چوہدری ارشد، مرزا حامد، راجہ اعظم، سعود الحق، مرزا بشارت، چوہدری نواز، چوہدری مدثر، چوہدری ارشد، امجد صدیق، خواجہ شہزاد، مرزا شاہد، محمد فاروق، اویس چوہان، خوشی محمد، عادل جرال، مرزا منیب، مرزا الیاس، مرزا الیاس، مرزا لیاقت، فاروق گوندل، چوہدری رفعان، راجہ شبیر، محمد اویس شامل تھے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
