ممبر قانون ساز اسمبلی و سابق وزیر حکومت پیر محمد مظہر سعید شاہ نے 8 اکتوبر 2005 کے تباہ کن زلزلے کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن آزاد کشمیر اور پاکستان کی تاریخ کا ایک ایسا المناک باب ہے جس کے زخم آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہیں۔

ممبر قانون ساز اسمبلی و سابق وزیر حکومت پیر محمد مظہر سعید شاہ نے 8 اکتوبر 2005 کے تباہ کن زلزلے کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن آزاد کشمیر اور پاکستان کی تاریخ کا ایک ایسا المناک باب ہے جس کے زخم آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہیں۔ 8 اکتوبر 2005 کا قیامت خیز زلزلہ چند لمحوں میں ہزاروں خاندانوں کو اجاڑ گیا، بستیاں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، والدین اپنے بچوں سے، بچے اپنے والدین سے اور خاندان اپنے پیاروں سے ہمیشہ کے لیے بچھڑ گئے۔ اس سانحے نے پوری قوم کو گہرے صدمے سے دوچار کیا، تاہم اسی مشکل گھڑی میں انسانیت، بھائی چارے، اخوت اور قومی یکجہتی کی ایسی مثالیں سامنے آئیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے کے فوری بعد پاکستانی قوم، افواج پاکستان، اقوام عالم، دوست ممالک، عالمی اداروں، فلاحی تنظیموں اور مخیر حضرات نے جس جذب انسانیت کے تحت متاثرین کی مدد کی وہ ناقابلِ فراموش ہے۔ پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے زلزلے کے بعد امدادی سرگرمیوں میں جذبے، عزم اور قربانی کا بے مثال مظاہرہ کیا۔ پاک فوج کے جوانوں نے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر زخمیوں اور متاثرین تک رسائی حاصل کی انکی مدد کی، ملبے تلے دبے افراد کو نکالا اور بے گھر خاندانوں کی بحالی میں بھرپور کردار ادا کیا۔پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ پاکستانی قوم نے 8 اکتوبر کے سانحے کے بعد بے مثال قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ ملک کے ہر حصے سے امداد کے قافلے متاثرہ علاقوں کی طرف روانہ ہوئے، عوام نے اپنے وسائل متاثرین کے لیے وقف کیے اور پوری قوم دکھ کی اس گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی نظر آئی۔انہوں نے کہا کہ زلزلے کے بعد بحالی اور تعمیرِ نو کا سفر آسان نہیں تھا، لیکن پاکستانی قوم، افواج پاکستان، عالمی برادری اور بالخصوص دوست ممالک کے تعاون سے متاثرہ علاقوں میں زندگی دوبارہ بحال ہوئی۔ تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیر، تعلیمی اداروں، صحت کے مراکز، سڑکوں اور دیگر بنیادی سہولیات کی بحالی نے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کا موقع فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ 8 اکتوبر ہمیں صرف اپنے پیاروں کی جدائی کا غم یاد نہیں دلاتا بلکہ یہ دن ہمیں یہ سبق بھی دیتا ہے کہ آزمائش کتنی ہی بڑی کیوں نہ ہو، اتحاد، ہمت، ایثار اور انسانیت کے جذبے سے قومیں دوبارہ اٹھ کھڑی ہوتی ہیں۔

Share This Post

More To Explore