صدر آزادجموں و کشمیرڈاکٹر محمد نجیب خان نے یوم شہدائے زلزلہ کی اکیسویں برسی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 8اکتوبر ہماری تاریخ کا وہ دن ہے، جو ہمیں اپنے پیاروں کی جدائی کا دکھ بھی دیتا ہے اور ہمارے عزم و حوصلے کی یاد بھی دلاتا ہے۔8

صدر آزادجموں و کشمیرڈاکٹر محمد نجیب خان نے یوم شہدائے زلزلہ کی اکیسویں برسی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 8اکتوبر ہماری تاریخ کا وہ دن ہے، جو ہمیں اپنے پیاروں کی جدائی کا دکھ بھی دیتا ہے اور ہمارے عزم و حوصلے کی یاد بھی دلاتا ہے۔8اکتوبر 2005کا ہولناک زلزلہ آزاد کشمیر سمیت پورے خطے کے لیے ایک عظیم انسانی سانحہ تھا۔ ہم نے اپنے بے شمار پیاروں کو کھویا، گھر اور بستیاں متاثر ہوئیں، مگر اس عظیم آزمائش میں ہماری قوم نے دکھ کو حوصلے میں اور مایوسی کو امید میں بدل دیا۔انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے عوام اور پاک فوج نے کشمیریوں کے زخموں پر مرہم رکھا اور ہماری اجڑی بستیوں کو آباد کرنے میں اپنے تمام تر وسائل اور صلاحیتیں صرف کر دیں -انکوں نے کہا کہ دنیا بھر سے جس انسانیت،محبت، اخوت اور ایثار کا مظاہرہ کیا گیا وہ ہماری تاریخ کا ایک روشن اور قابلِ فخر باب ہے۔آج ہم اپنے شہداء کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان خاندانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس سانحے کو دکھ صبر اور حوصلے سے برداشت کیا۔صدرآزاد جموں وکشمیر نے کہا کہ آئیے، 8 اکتوبر کی اس یاد کو اپنے عزم کی طاقت بنائیں اور ایک محفوظ،مضبوط، پُرامن اور خوشحال آزاد کشمیر کے لیے متحد رہیں۔اللہ تعالیٰ ہمارے شہداء کے درجات بلند فرمائے اور ہمارے وطن کو ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے۔

Share This Post

More To Explore