سیکرٹری اطلاعات و آئی ٹی محمد راشد حنیف کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر پریس فاؤنڈیشن کی ویلفیئر کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

سیکرٹری اطلاعات و آئی ٹی محمد راشد حنیف کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر پریس فاؤنڈیشن کی ویلفیئر کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں صحافیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف کیسز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری پریس فاؤنڈیشن و ڈائریکٹر اطلاعات طارق جمیل درانی، پریس فاؤنڈیشن گورننگ باڈی کے ممبران شہزاد احمد راٹھور، حیات اعوان، راجہ محمد اشرف اور ویلفیئر کمیٹی کے ممبر جاوید اقبال ہاشمی نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران پریس فاؤنڈیشن سے وابستہ صحافیوں کے تعلیمی اخراجات، علاج معالجہ اور وفات سے متعلق 40 سے زائد ویلفیئر کیسز کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں یکسو کیا گیا۔اس موقع پر صحافتی برادری کی فلاح و بہبود سے متعلق اقدامات کو مزید مؤثر بنانے اور مستحق صحافیوں کو بروقت معاونت کی فراہمی کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Share This Post

More To Explore