سیکریٹری اطلاعات وآئی ٹی محمد راشد حنیف سے سینٹرل یونین آف جرنلسٹس کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صحافتی برادری کو درپیش مسائل، میڈیا کے کردار، صحافیوں کے حقوق، ڈیجیٹل میڈیا کی بڑھتی ہوئی اہمیت، حکومت اور میڈیا کے درمیان رابطہ کاری سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ناظم تعلقاتِ عامہ طارق جمیل درانی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرسید آصف حسین نقوی بھی موجود تھے۔وفد میں سینٹرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر مرزا شہزاد، سینئر نائب صدر گلشاہ احمد بٹ، سیکریٹری جنرل شبیر حسین شاہ، سیکریٹری اطلاعات مدیحہ عباسی، جوائنٹ سیکریٹری اکبر مغل، ممبران مجلسِ عاملہ ہارون مظفر قریشی اور راجہ رشید شامل تھے۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات محمد راشد حنیف کہا کہ میڈیا ریاست کا ایک مضبوط ستون ہے اور معاشرے کی تعمیر، عوام کو باخبر رکھنے، مسائل کی نشاندہی اور حکومتی اداروں تک عوام کی آواز پہنچانے میں صحافت کا بنیادی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں میڈیا کی ذمہ داریاں پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہیں، بالخصوص سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کے پھیلاؤ کے بعد صحافت کے شعبے کو زیادہ ذمہ داری، احتیاط اور پیشہ ورانہ اصولوں کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آج سوشل میڈیا ہر فرد کو معلومات نشر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، تاہم ہر پوسٹ خبر نہیں ہوتی اور ہر اطلاع قابلِ اشاعت نہیں ہوتی۔ کسی بھی واقعے یا اطلاع کو تصدیق کے بغیر فوری طور پر عوام تک پہنچانا نہ صرف غلط فہمیوں کو جنم دے سکتا ہے بلکہ معاشرے میں بے چینی، انتشار اور سنسنی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔راشد حنیف نے کہا کہ پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا.تینوں کی ذمہ داری ہے کہ خبر کی مکمل تصدیق اور ضروری معلومات حاصل کیے بغیر اسے نشر یا شائع نہ کیا جائے۔ صحافت کا مقصد محض سب سے پہلے خبر دینا نہیں بلکہ درست، مصدقہ اور ذمہ دارانہ خبر عوام تک پہنچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ بالخصوص نوجوان نسل سوشل میڈیا کے غیر محتاط استعمال کے باعث مختلف منفی رجحانات سے متاثر ہو رہی ہے۔ ایسے حالات میں میڈیا کو سنسنی، افواہوں اور غیر مصدقہ مواد کو فروغ دینے کے بجائے نوجوانوں اور معاشرے کو مثبت، تعمیری اور مستند معلومات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ سنسنی پھیلانے کے بجائے عوام کو خبریت، پس منظر اور حقائق سے آگاہ کرنا ذمہ دار صحافت کی علامت ہے۔ میڈیا کو چاہیے کہ کسی بھی واقعے کے تمام پہلو سامنے لائے، متعلقہ فریق کا مؤقف حاصل کرے اور خبر کو مناسب تحقیق اور تصدیق کے بعد عوام تک پہنچائے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ڈیجیٹل میڈیا بھی ابلاغ کا ایک اہم ذریعہ بن چکا ہے اور حکومت کی کوشش ہوگی کہ ڈیجیٹل میڈیا کو بھی مناسب طور پر ریکگنائز کیا جائے تاکہ اس شعبے سے وابستہ افراد کے پیشہ ورانہ مسائل اور حقوق پر بھی توجہ دی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات صحافتی برادری کے مسائل سے آگاہ ہے اور حکومت و میڈیا کے درمیان بہتر رابطہ کاری کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ صحافتی تنظیموں کے ساتھ مشاورت اور باہمی رابطے سے صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔سیکریٹری اطلاعات نے سینٹرل یونین آف جرنلسٹس کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ محکمہ اطلاعات سینٹرل یونین آف جرنلسٹس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
