آزاد جموں و کشمیر کے صدر ڈاکٹر محمد نجیب خان سے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر افتخار گیلانی اور اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق نے ملاقات کی۔ ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کی مجموعی سیاسی، انتظامی اور عوامی امور سے متعلق معاملات ، پہلے 100 دن کے اہداف حاصل کرنے کے حوالے سے حکمت عملی اور ریاست میں، ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح و بہبود اور ادارہ جاتی امور سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
