وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی دعوت پر بھمبر کا دورہ کیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی دعوت پر بھمبر کا دورہ کیا۔ سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق، ممبران اسمبلی چوہدری رخساراحمداور چوہدری رزاق، راجہ بابر علی ذوالقرنین اور راجہ مقصود کی قیادت میں کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔وزیراعظم کا جاتلاں انٹری پوائنٹ، ڈھیری وٹاں اور باب کشمیر پل کے مقامات پر فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کی آمد پر کارکنان نے زبردست نعرے بازی کی اور ان پر گل پاشی بھی کی گئی۔ لیگی کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔ وزیراعظم افتخار گیلانی نے استقبال کے لیے آنے والے کارکنان، پارٹی عہدیداران اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔وزراء حکومت کرنل وقار احمد نور،ثاقب مجید،ایڈووکیٹ عمیر نعیم،سابق وزیر حکومت مشتاق منہاس، چوہدری محسن عزیز، مسلم لیگی کارکنان و عہدیدارن ممبرزمجلس عاملہ و دیگر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

Share This Post

More To Explore