وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹ ایسوسی ایشن (ربجا) کے نومنتخب عہدیداران اور گورننگ باڈی کے اراکین کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹ ایسوسی ایشن (ربجا) کے نومنتخب عہدیداران اور گورننگ باڈی کے اراکین کو مبارکباد پیش کی ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے نومنتخب صدر ربجا سید مجاہد نقوی، سینئر نائب صدر نصرت عباس شاہ، نائب صدور سید آصف علی ہمدانی، فاروق احمد، محمد اشتیاق، فیصل آفریدی اور مجاہد بھٹی، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد شفیق اور فنانس سیکرٹری حاجی عبدالعزیز سمیت گورننگ باڈی کے نومنتخب اراکین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم افتخار گیلانی نے اس امید کا اظہار کیا کہ ربجا کی نئی قیادت ذمہ دار، مثبت اور تعمیری صحافت کے فروغ کے لیے اپنا کردار اور صحافتی اقدار کی سربلندی کے لیے بھرپور کام کرے گی۔

Share This Post

More To Explore