وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام دو روزہ سرکاری دورے پر آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد پہنچ گئے۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کوہالہ پل تا مظفرآباد”جیوے پاکستان ریلی“ کے ہزاروں شرکاء سے خطاب کیا۔کوہالہ پل آمد پر ہزاروں افراد نے وفاقی وزیر کا پر تپاک استقبال کیا۔ ریلی آزاد جموں و کشمیر کے وزیر توانائی و آبی وسائل ثاقب مجید کی جانب سے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی۔وفاقی وزیر کی قیادت ہزاروں گاڑیوں پر مشتمل”جیوے پاکستان ریلی“ کوہالہ پل تا مظفرآبادنکالی گئی۔وفاقی وزیر کی آمد پر کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستان زندہ باد، کشمیر زندہ باد، قائد محمد نواز شریف زندہ باد، وزیر اعظم شہباز شریف زندہ باد، پاک فوج زندہ باد اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر زندہ باد کے زبردست نعرے لگائے گئے۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے جیوے پاکستان ریلی سے خطاب میں کہا کہ میں یہاں ذاتی طور پر اور اپنی قیادت قائد محمد نواز شریف، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نوازکی جانب سے آپ کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں۔ صحت کے مسائل کی وجہ سے مجھے کچھ تاخیر ہوئی، لیکن میں خاص طور پر کشمیری عوام کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں جنہوں نے انتخابات میں ہماری قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ قائد پاکستان محمد نواز شریف نے آزاد کشمیر کے معاملات کی خود نگرانی کرنے کا وعدہ کیا تھا اور پارٹی قیادت اپنے اس وعدے پر قائم ہے۔ قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور مریم نواز نے مظفرآباد میں آزاد کشمیر کے عوام سے جو وعدے کیے تھے، مسلم لیگ (ن) ان وعدوں پر قائم ہے۔ عوام بہت جلد اس کے عملی اثرات اور تبدیلی محسوس کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے کیے گئے اعتماد اور محبت پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں – کشمیری عوام نے پاکستانیت اور مسلم لیگ ن سے اپنی وابستگی ثابت کردی، مسلم لیگ (ن) نے عوام سے جو وعدے کیے تھے، ان پر عملدرآمد کا آغاز کردیا گیا ہے۔ عوام نے ثاقب مجید راجہ پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں کامیاب بنایا، آپ سے کیا گیا وعدہ بھی پورا کر دیا ہے اور انہیں وزارت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ کشمیری عوام نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ مشکل حالات کے باوجود عوام نے گھروں سے نکل کر مسلم لیگ ن کو بھر پور کامیابی دی- عوامی اعتماد مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور کارکنوں کے لیے انتہائی اہم ہے – وزیر امور کشمیر نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کے عوام کے درمیان محبت اور وابستگی تاریخی ہے اور مسلم لیگ (ن) اس رشتے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ نے کہا کہ بہترین اور پرامن انتخابات کروانے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، افواج پاکستان اور دیگر اداروں کا بھی شکریہ اداکیا۔ آزاد کشمیر کے لیے اعلان کردہ 100 روزہ پروگرام پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے – اگر وہ آج آزاد کشمیر میں موجود ہیں تو اس کا مقصد عوام کا شکریہ ادا کرنا اور انہیں یہ یقین دلانا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ان کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کرے گی- وزیر امور کشمیر نے کہا کہ سیاسی اختلافات جمہوری عمل کا حصہ ہیں، تاہم کسی بھی احتجاج کے نتیجے میں عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔ احتجاج کرنے والے حلقوں سے اپیل کی کہ وہ عوام کو تکلیف دینے سے گریز کریں – جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاجی سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی اپیل پر احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔ سیاسی معاملات کا حل مذاکرات اور باہمی مشاورت کے ذریعے نکالا جاسکتا ہے – خیبر پختونخوا کے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ایسے کسی احتجاج یا سرگرمی کا حصہ نہ بنیں جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔ سیاسی معاملات کو آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے حل کیا جانا چاہیے اور عوام کو سیاسی کشمکش کا ایندھن نہیں بننا چاہیے۔ وزیر امور کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت، مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور کارکن عوام کی فلاح و بہبود، ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں گے۔ ریلی میں وزیر توانائی و آبی وسائل راجہ ثاقب مجید،شفقت علی چوہدری ایڈووکیٹ، ممبر ان ضلع کونسل یاسر گیلانی،سردار نائید عباسی، راجہ عامر ظفر کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
