وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی سے وادی لیپہ کے نمائندہ وفد نے ممبر مجلس عاملہ و سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مظفرآباد ڈویژن راجہ سہیل ناصر خان اور مسلم لیگ ن آزادکشمیر جائنٹ سیکرٹری مختار گیلانی کی سربراہی میں ملاقات کی۔

وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی سے وادی لیپہ کے نمائندہ وفد نے ممبر مجلس عاملہ و سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مظفرآباد ڈویژن راجہ سہیل ناصر خان اور مسلم لیگ ن آزادکشمیر جائنٹ سیکرٹری مختار گیلانی کی سربراہی میں ملاقات کی۔ وفد میں ن لیگ کے ممبران مجلس عاملہ ملک شوکت، الطاف حسین، پرویز الحسن، صادق لون اور دیگر شامل تھے۔ وفد نے کپہ گلی بازار کے متاثرین کی بروقت داد رسی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں وادی لیپہ کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہا کہ وادی لیپہ کے ترقیاتی منصوبوں کو اے ڈی پی میں شامل کیا جائے گا۔ وادی لیپہ سمیت آزادکشمیر کے دیگر علاقوں میں شجرکاری ترجیحات میں شامل ہے، جس پر عملی اقدامات کے لیے ورکنگ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی لیپہ میں صحت کی سہولیات کی اپ گریڈیشن سمیت عوام کی دیگر بنیادی ضروریات کو بھی پورا کیا جائے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی اور مسلم لیگ ن کے کارکنان کو ساتھ لے کر چلتے ہوئے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

Share This Post

More To Explore