صدر آزاد جموں وکشمیر کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن کی جانب سے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔

صدر آزاد جموں وکشمیر کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن کی جانب سے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔ ڈاکٹر نجیب نقی کے ہمراہ کاغذات نامزدگی وزیراعظم آزادکشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی، صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر، سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان، ڈپٹی سپیکر احمد رضا قادری، وزراء حکومت سردار میر اکبر خان، ثاقب مجید راجہ، سردار عمیر نعیم، ممبران اسمبلی محترمہ نورین عارف، راجہ آصف، چوہدری اسماعیل، سابق وزراء عامر الطاف، فاروق طاہر اور طاہر انور ودیگر نے جمع کروائے۔ کاغذات نامزدگی چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفی مغل کے پاس جمع کروائے گئے۔

Share This Post

More To Explore