وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی کی زیر صدارت آزادکشمیر میں وزیراعظم پاکستان کی جانب سے دئیے گئے دانش سکولز کے قیام کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں آزادکشمیر میں زیر تعمیر پانچ دانش سکولز کے تعمیراتی کام، انتظامی امور، تعلیمی سہولیات اور مستقبل کے انتظام و انصرام کے حوالے سے وزیراعظم کو وفاقی سیکرٹری منسٹری آف فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل پلاننگ ندیم محبوب نے بریفنگ دی اور دانش سکولز کے جاری تعمیراتی کام، منصوبوں کی پیش رفت اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ دانش سکول باغ اور بھمبر میں تعمیراتی کام تقریباً 83 فیصد مکمل ہو چکا ہے جبکہ حویلی، نیلم اور کوٹلی میں بھی سکولز کی تعمیر پر کام جاری ہے۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ دانش سکولز میں طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ جدید تعلیمی ماحول، رہائشی سہولیات، کھیلوں، صحت، ڈیجیٹل لائبریری، آئی ٹی، سائنس و کمپیوٹر لیبارٹریز سمیت دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی، تاکہ آزادکشمیر کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت اور مستحق طلبہ کو بہترین تعلیمی مواقع میسر آسکیں۔ اجلاس میں وزیر جنگلات کرنل (ر) وقار احمد نور، وزیر ہائر ایجوکیشن اظہر صادق، چیف سیکرٹری خوشحال خان، پرنسپل سیکرٹری عدنان خورشید، سیکرٹری تعلیم سکولز قاضی عنایت، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن چوہدری عبدالرحمان اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہا کہ آزادکشمیر میں دانش سکولز کا قیام تاریخی تعلیمی اقدام ہے، ان سکولز کے ذریعے ایسے بچوں کو معیاری تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے جو صلاحیت اور استعداد رکھنے کے باوجود وسائل کی کمی کے باعث اعلیٰ معیار کے تعلیمی اداروں تک رسائی حاصل نہیں کر پاتے۔وزیراعظم نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی خصوصی شفقت اور کشمیری عوام کے ساتھ گہری وابستگی کی وجہ سے آزادکشمیر میں پانچ دانش سکولز قائم کیے جا رہے ہیں، جس پر حکومت آزادکشمیر اور آزادکشمیر کے عوام ان کے شکر گزار ہیں۔ افتخار گیلانی نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف نے ہمیشہ آزادکشمیر کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی توجہ دی ہے۔ آزادکشمیر میں دانش سکولز کا قیام بھی اسی محبت اور تعاون کا ثبوت ہے۔ معیاری تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہے۔وزیراعظم آزادکشمیر نے واضح کیا کہ دانش سکولز کے قیام اور انہیں مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے حکومت آزادکشمیر ہر ممکن تعاون یقینی بنائے گی۔ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل اور دیگر ضروری امور کی یقینی بنائے جائیں تاکہ ان اداروں کو جلد از جلد آزادکشمیر کے طلبہ و طالبات ان جدید تعلیمی سہولیات سے استفادہ کر سکیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
