وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی کی زیر صدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔

وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی کی زیر صدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری سردار عدنان خورشید، سیکرٹری آئی ٹی و اطلاعات محمد راشد حنیف، ڈپٹی سیکرٹری ملک حامد صدیق سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی و اطلاعات محمد راشد حنیف نے وزیراعظم کو آئی ٹی بورڈ کے جاریہ منصوبوں آئی ٹی ایکسیلنس سینٹرز، لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن سمیت دیگر منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے وزیراعظم کو ون ونڈو آپریشن اور شکایات سیل پر بھی بریف کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے سرکاری خدمات کو عوام کیلئے مزید آسان، شفاف اور تیز بنایا جائے۔ہمارا فوکس عوامی خدمت ہے، ایسے اقدامات کرنے ہیں جن سے لوگوں کی زندگی میں بہتری اور آسانی پیدا ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے، سروس ڈیلیوری میں بہتری اور سرکاری اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے شکایات سیل کا قیام عمل میں لا رہے ہیں، اس میں شکایات کے اندراج، نگرانی اور ازالے کیلئے مؤثر اور شفاف نظام وضع کیا جائے تاکہ شہریوں کو اپنی شکایات کے حل کیلئے دفاتر کے غیر ضروری چکر نہ لگانے پڑیں۔

Share This Post

More To Explore