آزاد جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن نے اپنے جاری ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن انیشیٹو کے تحت نئی آفیشل ویب سائٹ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس میں جامع کینڈیڈیٹ پورٹل اور متعلقہ سافٹ ویئر ایپلی کیشنز شامل ہوں گی۔ یہ اپ گریڈیشن اور ڈیجیٹلائزیشن پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کے تعاون سے کی گئی ہے، جس کا مقصد امیدواروں اور عام عوام کے لیے مکمل طور پر ڈیجیٹل، شفاف اور مؤثر سروس ڈیلیوری کے نظام کو یقینی بنانا ہے۔نئے نظام کے ذریعے امیدوار یونیفائیڈ پروفائل میکنگ، آن لائن درخواستیں، مطلوبہ دستاویزات کی اپ لوڈنگ، محفوظ ڈیجیٹل ادائیگیاں اور اپنی درخواستوں، ایڈمٹ کارڈز اور نتائج وغیرہ کی صورتحال معلوم کر سکیں گے۔ اس نظام سے فزیکل وزٹ اور دستاویزات کو دستی جمع کرانے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔نئے انفراسٹرکچر کی منتقلی اور تنصیب کے عمل کو آسان بنانے کے لیے کمیشن کی موجودہ ویب سائٹ www.ajkpsc.gov.pkفیگریشن کے مرحلے کے دوران عارضی طور پر ناقابل رسائی رہے گی۔ کمیشن نے اس دوران امیدواروں اور متعلقہ افراد کو ہونے والی کسی بھی تکلیف پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔نئی آفیشل ویب سائیٹ متعارف کرنے کے عرصہ میں وقت کے ازالے کے لیے جاری اشتہار نمبر 2/2026کی اختتامی تاریخ اسی حساب سے بڑھا دی جائے گی، جبکہ نظرثانی شدہ شیڈول کمیشن کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے مناسب وقت پر جاری کیا جائے گا۔نئی ویب سائٹ اور کینڈیڈیٹ پورٹل کامیابی سے فعال ہونے کے بعد امیدوار اشتہار نمبر 2/2026 کے تحت درخواستیں جمع کرانے سمیت پہلے سے دستیاب تمام آن لائن سہولیات تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔کمیشن نے اس عبوری عرصے کے دوران تمام امیدواروں اور عام عوام کے صبر اور تعاون کو سراہتے ہوئے جدید، پیپر لیس اور امیدوار دوست بھرتی نظام فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اس دوران کسی بھی سوال کے لیے دفتری اوقات میں 05822-920214، 05822-920217 اور 0346-5937609 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
