وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم آفس کے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں، حکومت ایسے منصوبوں پر توجہ مرکوز کر رہی ہے جن کا فائدہ براہِ راست عوام کے گھروں اور دہلیز تک پہنچے۔ عوامی مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل حکومت کی اولین ذمہ داری ہے جس کو پورا کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم ہاوس مظفرآباد میں آزاد کشمیر بھر سے آئے ہوئے عوامی وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات کے دوران وفود نے اپنے اپنے علاقوں میں درپیش مسائل، سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی امور سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ریاست کے تمام علاقوں کی تیز رفتار ترقی پر کام کررہی ہے۔ افتخار گیلانی نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات میں عام آدمی کی زندگی آسان بنانا، دور دراز علاقوں تک ترقی کے ثمرات پہنچانا اور عوامی ضروریات کے مطابق منصوبوں کو آگے بڑھانا شامل ہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
