قائم مقام صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے

قائم مقام صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ غازی ملت سردار ابراہیم خان مرحوم نہ صرف آزادکشمیر کے پہلے بانی صدر تھے بلکہ انہوں نے آزادکشمیر کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا اور تحریک آزادی کشمیر کی قیادت بھی کی اور اقوام متحدہ میں بھی کشمیریوں کی نماءندگی کی اور اس خطے کو آزاد کرایا۔انہوں نے کہا کہ 19 جولائی 1947 کو سردار محمد ابراہیم خان کی سرینگر میں رہائش گاہ پر قرارداد الحاق پاکستان منظور کی گئی جس سے کشمیریوں نے اپنے مستقبل کا تعین پاکستان کے ساتھ کیا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی برسی کے موقع پراپنے خصوصی پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ کشمیری اپنے آباء واجداد کے نظریہ الحاق پاکستان کو عملی شکل دے کر رہیں گے جس کے لیے لاکھوں کشمیریوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور اب بھی مسلسل قربانیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سردار ابراہیم خان کا آزادکشمیر کی آءینی جدوجہد میں بھی اہم کردار ہے آزادکشمیر کی تعمیر وترقی میں سردار محمد ابراہیم خان کی خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ 24اکتوبر 1947کو آزادکشمیر میں بننے والی حکومت کی بنیاد رکھی اور صدر بنے۔ وہ آزادکشمیر کے پہلے بانی صدر ہیں ۔ اس موقع پر قائم مقام صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر چوہدری لطیف اکبرنے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ آج غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی برسی کے موقع پر اس بات کا تجدید عہد کرتے ہیں کہ ہم آزادی کے بیس کیمپ سے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اُٹھانے اور بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی کو رکوانے اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے

Share This Post

More To Explore