وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے وزیراعظم ہاوس میں منعقدہ کامیاب کل جماعتی کانفرنس کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے کہاہے

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے وزیراعظم ہاوس میں منعقدہ کامیاب کل جماعتی کانفرنس کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو سٹیک ہولڈرز کی حیثیت سے دعوت دی، میں خود کل ایکشن کمیٹی کے ایک کور ممبر کے گھر دعوت دینے کیلئے گیا۔ ایکشن کمیٹی کیساتھ طے شدہ معاہدے کے مطابق معاملات حل ہوئے، ہم نے ایکشن کمیٹی سے ایک ہفتے کا وقت مانگا انہوں نے پانچ، سات دن دینے سے بھی انکار کیا۔ محسوس ہوتا ہے کہ مہاجرین نشستیں ختم بھی ہو جائیں تو بھی ایکشن کمیٹی ریاست کو بند کرنا ہی چاہے گی۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ ایکشن کمیٹی کو طاقت سے روکنے کا فیصلہ نہیں کیا، ہم بات چیت سے معاملات حل کرنا چاہتے ہیں۔

Share This Post

More To Explore