کمشنر مظفر آباد ڈویژن بدر منیرکی زیر صدارت مظفر آباد شہر کی خوبصورتی کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔

کمشنر مظفر آباد ڈویژن بدر منیرکی زیر صدارت مظفر آباد شہر کی خوبصورتی کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئر مین ترقیاتی ادارہ سید یاسر گیلانی، سپرنٹنڈنٹ انجینئر ہائی وے سید کاشف گردیزی ڈپٹی کمشنر مظفر آباد منیر قریشی، مہتمم تعمیرات عامہ پبلک ہیلتھ انجینئر نگ عمران مختار اعوان، ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ باہر منہاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مظفر آباد ذیشان نشار نائب مہتم ارشاد اعوان اور عبد الواحد لینڈ یوز پلاننگ نے شرکت کی۔ اجلاس میں مظفر آباد شہر کی خوبصورتی کے حوالہ سے جاریہ پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا اور اب تک کی پراگرس کو تسلی بخش قرار دیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مظفر آباد شہر کی خوبصورتی کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ سپرنٹنڈنٹ انجینئر نگ شاہرات نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شہر مظفر آباد کی مختلف شاہرات پر پینٹینٹس کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور عید الاضحیٰ کے بعد اسفالٹ کا کام شروع کیا جائیگا جبکہ پبلک ہیلتھ سیوریج کے حوالہ سے موثر کام بھی شروع کر رہا ہے۔ ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے میٹنگ میں بتایا کہ 400 سوسولر لائٹس کی ٹینڈ رنگ کا پر اس اختتامی مراحل میں ہے اور سروے کر لیا گیا ہے اور عیدالانی کے بعد کام شروع کر دیا جائے گا۔ ان لائٹس کی تنصیب کے بعد مظفر آباد کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔ نائب مہتم تعمیرات عامہ مینٹینس نے بتایا کہ عثمانیہ سجد کی لائٹنگ کا کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ مزید عمارات کا کام عید کے بعد شروع ہوگا۔ ترقیاتی ادارہ مظفر آباد گرین بلٹ اور دیگر کام جاری ہے۔ کمشنر مظفر آبادڈویژن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہر کے بہتری ہم سب کی ذمہ داری ہے جس میں ہمیں بھر پور کام کرنا ہے اور امید ظاہر کی کہ جملہ پراجیکٹس اندر دو ایام مکمل کیئے جائیں گے۔ شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ صفائی کے حوالہ سے اپنی ذمہ داریوں کو نبھا ئیں اور کوڑا کرکٹ میونسپل کارپوریشن مظفر آباد کی جانب طے شدہ مقامات پر نصب ڈسٹ بن میں ڈالیں۔ اس شہر کو خوبصورت بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

Share This Post

More To Explore