کھڑی شریف میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین نے کہاکہ سیاست کا مقصد لوگوں کی زندگیوں کو آسان بناناہے

کھڑی شریف میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین نے کہاکہ سیاست کا مقصد لوگوں کی زندگیوں کو آسان بناناہے، پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی مضبوط سیاسی قوت ہے، پیپلز شاندار کامیابی حاصل کرکے دوبارہ حکومت بنائیگی، کھڑی شریف کے عوام نے جس طرح چوہدری نور حسین اور چوہدری خادم حسین سے وفا نبھائی وہ سلسلہ برقرار رہیگا، کھڑی شریف کے حقوق کا بھرپور تحفظ کیا جائے گا۔ چوہدری محمد یاسین نے کہاکہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری بہادر اور عظیم شخصیت تھے، انکی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہیگی، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بڑی خوبصورت زندگی گزاری، انکے ساتھ 1977 سے میرا تعلق تھا۔ انہوں نےکہا کہ چوہدری ارشد حسین نے بھی کھڑی شریف کی بہترین خدمت کی ہے۔تقریب سے خطاب میں وزیر توانائی و آبی وسائل چوہدری ارشد حسین نے کہا کہ 2021 میں اہلیان کھڑی نے جو اعتماد کیا میں نے انکا نمائندہ ہونے کے ناطے کوشش کی کہ انکے لیے آسانیاں پیدا کر سکوں، حلقہ کھڑی میں گزشتہ پانچ سالوں میں 100 کلومیٹر سڑکیں بنیں، بی ایچ یوز بنائیں، منگلا بجلی کا سب ڈویژن قائم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کھڑی شریف کو تحصیل کا درجہ دینا بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی خواہش تھی۔ اہلیان کھڑی کو وزیراعظم آزادکشمیر کا فقید المثال استقبال کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ حلقہ کھڑی شریف سے صہیب ارشد الیکشن میں حصہ لیں گے۔وزیر فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان نے کہا کہ ہماری کارکردگی ہمارے اقدامات ہیں، ذیلی کنبہ جات کا مسئلہ حل ہونے جارہا ہے، میرپور ہسپتال کی ایمرجنسی سروسز کیلئے 60 لاکھ سے بڑھا کر 6 کروڑ کر دیا گیاہے، کیتھ لیب میرپور بھی بنے گا۔ انہوں کہا کہ کھڑی شریف کے عوام کا ہمارے خاندان سے خاص رشتہ ہے جو اسی طرح قائم و دائم رہیگا۔ اہلیان کھڑی نے جس انداز سے وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور، چوہدری محمد یاسین ودیگر کا استقبال کیا اس پر شکرگزار ہوں۔وزیر مال چوہدری محمد اخلاق نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آزادکشمیر میں دوبارہ حکومت بنائیگی، 40 سال بیرسٹرسلطان محمود چوہدری سے تعلق رہا۔ ہمیں زبان اور ہاتھ کی طاقت چوہدری نور حسین، چوہدری خادم حسین اور بیرسٹر سلطان محمود نے دی۔ انہوں نےکہا کہ جو قومیں اپنے محسنوں کو بھول جاتی ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتے۔ انہوں نےکہا کہ سیاست چھوڑ سکتا ہوں مگر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قبر سے بے وفائی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہاکہ شاندار استقبال پر چیچیاں کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مشیر حکومت سردار فہد یعقوب نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے دنیا میں ہر جگہ پر تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کیا، پاکستان پیپلز پارٹی کی مختصر عرصہ کی حکومت نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، چیلنج کرتا ہوں جو کہ کام شعبہ صنعت کے فروغ کے لیے پہلے کبھی نہ ہو سکے وہ موجودہ حکومت نے کیے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے جلسہ عام سے مخالفین مشکل میں پڑ گئے ہیں۔وزیر زراعت و لائیو سٹاک چوہدری علی شان سونی نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عظیم الشان جلسہ عام کے انعقاد پر چوہدری ارشد حسین اور صہیب ارشد کو مبارکباد دی اور کہا کہ کھڑی شریف بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی دھرتی ہے آج انکی بڑی کمی محسوس ہورہی ہے، انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نےکہا پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے سیاست کو بحال کیا،وزیراعظم فیصل ممتازراٹھور کی سربراہی میں قائم حکومت نے مختصر عرصے میں جو محنت کی اسکے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ حکومت بنائے گی ، جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مشیر حکومت سردار فہد یعقوب نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے دنیا میں ہر جگہ پر تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کیا، پاکستان پیپلز پارٹی کی مختصر عرصہ کی حکومت نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، چیلنج کرتا ہوں جو کہ کام شعبہ صنعت کے فروغ کے لیے پہلے کبھی نہ ہو سکے وہ موجودہ حکومت نے کیے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے جلسہ عام سے مخالفین مشکل میں پڑ گئے ہیں۔امیدوار اسمبلی چوہدری صہیب ارشد نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں حلقہ کھڑی شریف میں بہت تعمیر و ترقی ہوئی، کھڑی شریف کو تحصیل کا درجہ دینا ہمارے انتخابی منشور میں شامل تھا، وزیراعظم آزاد کشمیر کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے ہمارے مطالبات کو منظور کرنے میں ایک لمحہ دیر نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ لوگوں کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہوں۔اپنے اسلاف کے ویژن کے مطابق آگے بڑھیں گے۔انہوں نےجاتلاں پولیس چوکی کو پولیس اسٹیشن کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا۔

Share This Post

More To Explore