وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی زیر صدارت ڈویژنل ترقیاتی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزراء حکومت چوہدری قاسم مجید ، چوہدری یاسر سلطان ، چوہدری علی شان سونی ، چوہدری محمد اخلاق ،مشیر حکومت سردار فہد یعقوب ، سیکرٹری حکومت محمد رقیب، کمشنر میرپور ڈویژن راجہ طاہر ممتاز ، جملہ ڈویژنل و ضلعی افسران بھی موجود تھے ۔ترقیاتی جائزہ اجلاس میں رٹھوعہ ہریام برج، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید بھٹو میڈیکل کالج ،ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال، کشمیر کارڈیالوجی ہسپتال، شاہرات، بلڈنگ ، پبلک ہیلتھ انجیرنگ، برقیات، منگلا ڈیم ہاوسنگ اتھارٹی ،تعلیم اور دیگر محکموں کے افسران نے جاری ترقیاتی منصوبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی اور فنڈز سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا ۔ اجلاس میں متاثرین منگلا ڈیم کے لئے بنائے جانے والے نیو سٹی اور ٹاونز میں واپڈا کے متعلق بقیہ ترقیاتی کاموں اور معاوضہ جات کے بارے میں بھی بریفنگ دی ،اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ رٹھوعہ ہریام برج پر تقریبا 10 ارب روپے کی لاگت سے تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ، پل کے دونوں حصے کو 15 مارچ کو آپس میں جڑ دیا گیا ، اس پل سے ٹریفک کنٹرول کے لئے اسلام گڑھ کی طرف بائی پاس بنانے کی ضرورت ہے جبکہ میرپور شہر سے ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے بن روڈ کو ڈبل کیا جائے چونکہ پل کی تکمیل کے بعد ٹریفک کے حجم میں بے پناہ اضافہ ہوگا ۔وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے جملہ ترقیاتی محکموں اور اداروں کے افسران کو ہدایات دیں عوامی فلاح و بہبود کے تمام منصوبہ جات کو اندر معیاد اور دور جدید کی ضرورتوں کو مدنظر رکھ کر تیار کریں تاکہ بار بار منصوبے ریوائز نہ ہوسکیں ،وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ عوام الناس کو گرمیوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، ٹرانسفارمر کی مرمت کروائی جائے ، لوڈشیڈنگ کے دورانیہ کو کم کیا جائے ، عوامی سہولیات کی فراہمی کے لئے دستیاب وسائل کا بہتر طریقے سے استعمال کیا جائے ، ترقیاتی کاموں کے معیار اور رفتار پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے ، میرپور ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال کو اسٹیٹ آف آرٹ اور علاج معالجہ کی جدید سہولیات سے ہم آہنگ کئا جائے ،ہسپتال کی ضروریات کی فراہمی کے لئے فنڈز اور کشمیر کارڈیالوجی سنٹر کو کارڈیک ہسپتال کے طور پر فعال بنانے کے اقدامات کررہے ہیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
