وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم اور عوام کے ووٹ کی طاقت سے ہم کہیں جا نہیں رہے بلکہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر واپس آ رہے ہیں، عوام کا اعتماد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ اپنی کارگردگی کی بنیاد پر دوبارہ عوام کے اعتماد سے حکومت بنائیں گے ، کھاڑک کے عوام کے لیے ڈسپنسری کے قیام کا اعلان کرتا ہون ، بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔میرپور کے عوام کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، اوورسیز کشمیریوں نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ہم میرپور کے عوام کی قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے، یہاں کے عوام کا موجودہ دورِ حکومت میں ہی حقوقِ ملکیت کا دیرینہ مسئلہ حل کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے وزرائے حکومت چوہدری ارشد حسین اور چوہدری یاسر سلطان کی دعوت پر دورہ میرپور کے دوران یونین کونسل کھاڑک میں گرئیر واٹر سپلائی سکیم کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا ، اس موقع پر وزیر حکومت چوہدری علی شان سونی ، مشیر حکومت سردار فہد یعقوب ، ڈی جی پولیٹیکل آفیئرز عامر ذیشان جرال ، کوآرڈینیٹر ہمراہ وزیر اعظم چوہدری ارشد ، چوہدری صہیب ارشد امیدوار اسمبلی حلقہ چار کھڑی شریف ، چوہدری فخر الزمان گلپیڑہ، ڈپٹی کمشنر چوہدری ساجد اسلم ، ایس ایس پی خرم ، چیرمین ضلع کونسل چوہدری اختر گوگا ، مئیر میونسپل کارپوریشن چوہدری عثمان خالد ، چیرمین ضلع زکواتہ راجہ ظفر اللہ ، پیپلز پارٹی آزادکشمیر میرپور ڈویژن ، ضلع ، تحصیل اور سٹی میرپور کے عہدیداران کے علاوہ جے کے پی ایس ایف ، پی وائی او سمیت ذیلی تنظیموں کے عہدیداران بھی موجود تھے، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز نے 23 کروڑ 52لاکھ روپے کی لاگت سے کھاڑک واٹر سپلائی کے منصوبہ کا افتتاح کیا بھی کیا ، اس واٹر سپلائی منصوبے سے یونین کونسل کھاڑک کے عوام کے لیے 19ہزار گھروں کو صاف پانی کے کنکشن فراہم ہو سکیں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے یونین کونسل کھاڑک واٹر سپلائی سکیم کے افتتاح کی تقریب کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت حقیقی معنوں میں عوام کی نمائندہ حکومت ہے، پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی یہ حکومت ریاست کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔کھاڑک میں سڑکات دیکھی ہیں ، مجموعی طور پر یونین کونسل کھاڑک میں ترقی کو دیکھ کر چوہدری یاسر سلطان کو مبارکباد دیتا ہوں ، چوہدری یاسر سلطان احسن انداز میں عوامی خدمت کے لیے کوشاں ہیں، امید ہے کہ جو وقت رہتا ہے اس میں بھی وہ یہی جذبہ برقرار رکھیں گے۔ہر حکومت کا اپنا انداز ہوتا ہے، ہر حکومت اپنے طریقے سے کام کرتی ہے ، ہمارا مقصد صرف اور صرف عوامی خدمت اور ریاست کی ترقی ہے۔ہم نے ترقی کے تسلسل کو بحال رکھا ہے ، عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنا ہے ، جس طرح عوام نے قائدِ عوام بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے یہاں کھاڑک میں استقبالیہ تقریب میں شرکت کی ، وہ قابل تحسین ہے یہ اس بات کا مظہر ہے کہ جس طرح یہاں کے عوام بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے محبت کرتے ہیں اسی طرح ان کے صاحبزادے کو بھی یہاں کی عوام پذیرائی حاصل ہے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مسئلہ کشمیر کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کیا، ان کی مسئلہ کشمیر کے لیے تاریخ سازخدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ انسان کا کردار اور اس کے نظریات ہی اصل پہچان ہوتے ہیں جو ہمیشہ باقی رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے یہاں کے مسائل خود سنے ہیں اور پانی کے دیرینہ مسئلے کا حل یقینی بنایا جا چکا ہے۔ہم مل کر کام کریں گے اور یہاں کی عوام کے ماندہ مسائل کو بھی حل کریں گے ، تقریب میں سابق صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔تقریب کے صدر وزیر فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان نے کہا کہ کھاڑک کے عوام نے منگلا ڈیم کے لیے دوہری مرتبہ قربانی دی۔ کھاڑک کے عوام کے مسائل کے حل اور تعمیر و ترقی کو ترجیح اول رکھا، جو مسائل رہ گئے وہ بھی حل کرینگے۔ انہوں نےکہا کہ واٹر سپلائی سکیم کھاڑک کے بعد پینے کے پانی کا مسئلہ حل ہو گیا ہے، کھاڑک کے عوام نے ہمیشہ میرے دادا اور اسکے بعد میرے والد محترم کے شانہ بشانہ رہے۔ موجودہ حکومت نے کھاڑک کی روڈ اور پانی نکاسی کیلئے فنڈز فراہم کیے۔ انہوں نے کھاڑک آمد پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر حکومت سردار فہد یعقوب نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کیلئے بیرسٹر سلطان محمود کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کمی محسوس ہوتی رہیگی۔ انہوں نے کہا کہ میرپور میں صنعت کے فروغ کے لیے موجود حکومت نے جو کام کیا اسکے نتائج آنے والے وقت میں سامنے آئیں گے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
