سابق صدارتی مشیر راجہ انور زیب خان اور پیپلز پارٹی رہنما راجہ قیصر زیب خان کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر کے اعزاز میں ناشتہ تقریب کا اہتمام پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاؤس کے سبزہ زار پر کیا گیا جس میں وزراء حکومت، سیاسی و سماجی، وکلاء، میڈیا نمائندگان، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، انجمن تاجراں، سول سوسائٹی اور زندگی کے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی،اس موقع پر راجہ انور زیب خان نے کہا کہ وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت میں حکومت آزاد کشمیر تعمیر وترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے ایجنڈے پر پوری رفتار سے گامزن ہے۔ اوورسیز کشمیری کمیونٹی اس حکومت کو عوام دوست سمجھتی ہے جس نے اوورسیز کے مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لی ہے۔راجہ قیصر زیب خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اوورسیز کشمیریوں کو عزت دی ہے۔ وزیراعظم نے میرپور کے لیے جو ترقیاتی پیکج دیا اور اوورسیز کے مسائل کے حل کے لیے جو اقدامات کیے، اس پر ہم آپ کے شکر گزار ہیں۔ یورپ کی کشمیری کمیونٹی آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے میزبانوں راجہ انور زیب اور راجہ قیصر زیب خان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے بیرون ممالک دی جانے والی خدمات کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
