حکومت آزاد کشمیر نے دارالحکومت مظفرآباد کو جدید اور خوبصورت شہر بنانے کے لیے ایک جامع بیوٹفکیشن پلان کو حتمی شکل دے دی ہے، جس پر آئندہ چند روز میں باقاعدہ کام شروع کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ وزیراعظم آزاد کشمیر اور چیف سیکرٹری کی ہدایات اور ویژن کی روشنی میں تیار کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سیکرٹری فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ چوہدری محمد رقیب، کمشنر مظفرآباد بدر منیر، چیئرمین ڈویلپمنٹ اتھارٹی سید یاسر گیلانی اور ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور ترقیاتی اقدامات کا جائزہ لیا۔ بیوٹفکیشن پلان کے تحت شہر بھر میں 400 سولر لائٹس نصب کی جائیں گی، گرین بیلٹس قائم کیے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ سڑکوں کی کارپیٹنگ، روڈ لائننگ اور سیوریج نظام کی بہتری کو بھی منصوبے کا حصہ بنایا گیا ہے۔حکام کے مطابق شہر کے پلوں اور دیگر اہم مقامات کو سیاحوں کے لیے مزید پرکشش بنانے کے اقدامات بھی کیے جائیں گے، تاکہ مظفرآباد کی سیاحتی اہمیت میں اضافہ ہو۔متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ یہ تمام منصوبے دو ماہ کے اندر مکمل کر لیے جائیں گے، جس کے بعد شہر ایک نئی اور دلکش شکل میں نظر آئے گا۔اس موقع پر کمشنر مظفرآباد بدر منیر نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن اور چیف سیکرٹری کی ہدایات کے مطابق تمام ادارے بھرپور محنت اور لگن سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مقررہ مدت میں منصوبہ مکمل کر کے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں، کوڑا کرکٹ مقررہ ڈسٹ بن میں ڈالیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں تاکہ شہر کو صاف، ستھرا اور خوبصورت بنایا جا سکے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
