آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے ابتدائی انتخابی فہرستوں میں ووٹرز کے اندراج، اخراج اور درستگی کے عمل کو مزید مؤثر ، شفاف اور عوام دوست بنانے کے لئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے. ڈپٹی کمشنر باغ عاصم اعوان کمیٹی کے چیرمین ہونگے جبکہ راجہ وسیم خان سکریسی آفیسر الیکشن کمیشن سیکرٹری کمیٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ کمیٹی کے دیگر اراکین میں راجہ راشد محمود الیکشن کمشنر، ڈاکٹر محمد راشد اسسٹنٹ کمشنر حویلی، راجہ ناصر رشید اسسٹنٹ الیکشن کمشنر، راجہ مختیار حسین نگر ان بلدیات، سید واجد الحسنین کاظمی پرائیویٹ سیکرٹری، ذیشان خلیل اسسٹنٹ الیکشن کمشنر میرپور، عثمان منیر سانولہ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر بھمبر اور شوکت عزیز بانڈے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر حویلی کہوٹہ شامل ہوں گے۔ کمیٹی متعلقہ اضلاع میں چیئر مین کمیٹی کی نگرانی میں کام کرے گی اور عوام کو انتخابی فہرستوں میں موجودہ غلطیوں کی بروقت درستگی کی سہولت فراہم کرے گی ۔ کمیٹی ووٹ کے اندراج، منتقلی اور کوائف کی درستگی کرے گی۔ کمیٹی کا مقصد اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ ہر اہل شہری کا ووٹ درست مقام پر درج ہو اور کوئی بھی اہل ووٹر انتخابی فہرست میں اندراج سے محروم نہ رہے۔ آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ ابتدائی انتخابی فہرستوں کا بغور جائزہ لیں اور اگر کسی قسم کی غلطی ، کمی یا اعتراض موجود ہو تو مقررہ مدت کے اندر متعلقہ حکام سے رابطہ کر کے اپنی درستگی یقینی بنائیں۔ پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین کمیٹی ضرورت کے مطابق اراکین کو مختلف اضلاع میں ذمہ داریاں تفویض کریں گی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
