قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر کا یہ اجلاس مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے اور جنگ بندی کے لیے وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے جاری کوششوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ اس معزز ایوان کی رائے میں پاکستان کی اعلیٰ سول اور فوجی قیادت نے عالمی امن کے لیے جو بے مثال کوششیں کی ہیں اس پر پوری دنیا پاکستان کی ممنون احسان نظر آتی ہے اور پاکستان خطے میں ایک ذمہ دار اور طاقتور ریاست کے طور پر سامنے آیا ہے۔ جس کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے۔قرارداد میں کہاگیاکہ اس موقع پر یہ ایوان نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ جناب اسحاق ڈار کو بھی بھرپور خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ جن کی قیادت میں پاکستان نے جرات، ہمت اور بے مثال سفارت کاری سے دنیا میں پاکستان کا مقام بلند ہوا ہے اور پاکستان متحارب فریقین کے درمیان عارضی جنگ بندی کروانے میں کامیاب ہوا ہے۔ جس کی عالمی سطح پر پذیرائی ہوئی ہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
