کھوئی رٹہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ آزاد کشمیر کو پارلیمانی نظام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور پیپلزپارٹی نے دیا، ہمارے مخالفین ریاست میں ایک یونیورسٹی تک نہیں بنا سکے، پاکستان پیپلزپارٹی نے تین میڈیکل کالج اور پانچ یونیورسٹیز بنائیں، ساڑھے چارسو ڈاکٹر ہر سال فارغ التحصیل ہوتے ہیں یہ پیپلزپارٹی کا کارنامہ ہے ، پیپلزپارٹی یقین رکھتی ہے کہ تعلیم ہی ترقی کا زینہ ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے تعلیمی پیکج دیاموجودہ حکومت کو اسکا کریڈٹ جاتا ہے۔پیپلزپارٹی نے مختصر دورانیے کی حکومت کو چیلنج سمجھ کر لیا اور جو کام پانچ سالوں میں نہ سکے وہ پیپلزپارٹی نے کیے۔ انہوں نےکہا کہ پیپلزپارٹی نے آزادکشمیر میں سیاسی عمل بحال کیا، پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آئی اس نے عوامی خدمت کی اور منصوبے دیے۔ چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ متحد و منظم ہو کر انتخابات میں حصہ لیں گے اور کامیاب ہونگے۔ ٹکٹ کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کی مشاورت سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کرنا ہے۔ چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ آج کا اجتماع اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کل بھی کھوئی رٹہ کی سب سے بڑی سیاسی طاقت تھی اور آج بھی سب سے بھی بڑی سیاسی طاقت ہے۔
وزیر اطلاعات و مذہبی امور آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری محمد رفیق نیئر نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے آزادکشمیر میں عوامی راج قائم کیا، وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی سربراہی میں عوامی حکومت نے سیاسی جمود توڑا، جب سیاستدانوں و ممبران اسمبلی کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہو گیا تو پاکستان پیپلزپارٹی نے ذمہ داری لی۔متحد و منظم ہونگے تو کامیابی ہمارا مقدر ہوگی۔ اللہ کے فضل سے کوئی مجھے یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں نے کسی کا حق مارا ہو یا بددیانتی کی ہو، 1990، 1991 اور 1996 کے انتخابات میں متحد و منظم رہے اور اللہ نے ہمیں کامیابی عطا فرمائی۔ جب ہم تقسیم ہوئے تو ہم الیکشن ہار گئے۔کھوئی رٹہ آمد پر وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور، صدر پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری محمد یاسین، وزراء کرام کا شکرگزار ہوں۔ہم سب ملکر جدوجہد کرینگے۔ ان خیالات اظہار انہوں نے کھوئی رٹہ دہاڑی باغ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسہ عام میں وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین جلسہ کے صدر تھے۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد رفیق نیئر نے کہا کہ کل پاکستان پیپلزپارٹی کی عوامی حکومت نے تاریخی تعلیمی پیکج دیا میرٹ کی بنیاد پر پڑھے لکھے نوجوان بھرتی ہونگے، آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی کا عمل بحال کردیا۔ انہوں نےکہا کہ ہم نے بیروزگاری کا خاتمہ کرنا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکن متحد و منظم ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایل او سی پر ہماری حفاظت پر مامور افواج پاکستان کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ چوہدری محمد رفیق نیئر نے کہا کہ کھوئی رٹہ میں تعلیمی پیکج کے حوالہ سے وزیراعظم آزادکشمیر کی شفقت اور وزیر تعلیم سکولز کا خصوصی تعاون حاصل رہا۔ ٹکٹ کا فیصلہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے کرنا ہے جس کو قیادت ٹکٹ دیگی ہم اس کے ساتھ ہونگے۔ انہوں نےکہا کہ 1996 میں جب بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کابینہ میں وزیر بنا تو ادارے اپ گریڈ کیے، 2011 میں مطلوب انقلابی الیکشن جیتے تو انہوں نے بھی تعمیر و ترقی کے کام کروائے۔ جب 1990 میں الیکشن جیتا تھا تو اسمبلی میں سب سے کم عمر وزیر اور ممبر اسمبلی تھا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنان نے جس والہانہ انداز سے وزیراعظم آزادکشمیر اور قائدین کا استقبال کیا اس پر انکا شکرگزار ہوں۔۔انہوں نے وزیر اعظم آزادکشمیر سے مطالبہ کیا کہ کھوئی رٹہ ٹاون کمیٹی کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دیا جائے، کھوئی رٹہ اسٹیڈیم میں اسپورٹس کمپلیکس بنایا جائے، بی ایچ کیو سیری اور دھنا کو آر ایچ سی کا درجہ دیا جائے اور سانحہ یونان میں جاں بحق ہونیوالے افراد کو معاوضہ دیا جائے۔
وزیر خوراک و ٹیوٹا جاوید اقبال بڈھانوی نے خطاب میں کہا کہ یہ حلقہ ہمیشہ پیپلزپارٹی کا رہا ہے جب تک آپ متحد رہیں گے یہ سیٹ ہمارا ہے۔ پارٹی عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی ، ٹکٹ جس کو بھی ملے ہم سب نے متفق ہو کر اس کو کامیاب بنانا ہے ۔ تعلیمی پیکیج سے سب مساویانہ مستفید ہوں گے، انشاء اللہ ، آنے والا الیکشن چوہدری یسین، فیصل ممتاز راٹھور اور لطیف اکبر کی قیادت میں آزاد کشمیر بھر بھاری اکثریت سے جیتا جائے گا ، ہم سب نے مل کر جدوجہد کرنی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کو مضبوط بنانا ہے ۔
وزیر ہائر ایجوکیشن آزاد کشمیر ظفر اقبال ملک نے کھوئی رٹہ دیہاڑی باغ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے اہلیان کوٹلی کی طرف سے تاریخی تعلیمی پیکیج دینے پر ان کے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آئی ، قیادت نے ہمیشہ آزاد کشمیر میں میگا پراجیکٹس دیے۔ تعلیمی پیکج در اصل تاریخی پیکیج ہے اس تعلیمی پیکج کی بدولت حقیقی تبدیلی کی راہیں کھلیں گی ، وزیراعظم آزاد کشمیر نے ریاست کے مفاد کو مقدم رکھا ہے ، انہوں نے اپنے خطاب میں صدر پیپلزپارٹی کو یقین دلایا کہ پیپلزپارٹی ضلع کی چھ کی چھ سیٹیں جیتے گی۔ ہم الیکشن میں جارہے ہیں ہماری کامیابی اتحاد و اتفاق سے ممکن بنے گی۔ کامیاب جلسہ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انشاء اللہ 2026 کا الیکشن صدر جماعت چوہدری محمد یسین کی قیادت میں جیتیں گے۔ محکمہ تعلیم میں نئی آسامیوں پر میرٹ پر بھرتیاں ہوں گی ، نوجوانوں کے بہتر مستقبل کی بدولت ہی حقیقی تبدیلی کی راہیں کھلیں گی ، انہوں نے کہا کہ اتحاد و یگانگت سے آگے بڑھیں گے ۔
وزیر مال آزادکشمیر چوہدری محمد اخلاق نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں نوجوانوں ایک ہو جآو یہ سیٹ پاکستان پیپلز پارٹی کی ہے۔ ہم سب کو اتحاد کے ساتھ چلنا ہے ، انشاء اللہ الیکشن میں فتح یاب ہوں گے ، ہماری سیاست کا مقصد خدمت ہے ، پیپلز پارٹی عوامی خدمت کے مشن کے ساتھ خلوص نیت کو فوقیت دیتی ہے ، انہوں نے کہا کہ جب تک زندہ ہوں پیپلزپارٹی میں ہوں ۔میرا پیغام ہے کہ آپ سب متحد رہو تاں کہ کامیابی ہمارا مقدر بن سکے ، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اپنی کارگردگی کی بنیاد پر مستقبل میں بھی فتح یاب یاب ہوں گے ، انہوں نے کہا وزیراعظم آزادکشمیر نے انقلابی اقدامات سے آزادکشمیر کی سیاست کا رخ بدل دیا ہے ، پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم قاسمی نے خطاب میں پرجوش نعرے لگوا کر پنڈال میں نیا ولولہ پیدا کیا.
سابق امیدوار حلقہ 5 کھوئی رٹہ اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر ولید انقلابی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھوئی رٹہ پیپلزپارٹی کا گڑھ تھا،ہے اور ہمیشہ رہے گا، میرا مشن مطلوب انقلابی کا مشن ہے میرا مشن بھٹو خاندان کیساتھ وفاداری پر مر مٹنا ہے۔تبدیلی کے دعویداروں نے کو عرصہ گزارا اور پھر ریاست کو مزید تاریکیوں میں دھکیل دیا۔انشاء اللہ پیپلزپارٹی کی قیادت میں آزاد کشمیر ترقی کا نیادور شروع ہوگا ۔پیپلزپارٹی کی سابقہ حکومتوں لوگ اب بھی یاد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا مطلوب انقلابی نے اپنی زندگی عوام کے لئے وقف کی اور رحلت کے بعد بھی اسی دھرتی کو ٹھکانہ بنایا۔ ہم مطلوب انقلابی کی عوامی خدمت کے مشن کو ٹوٹنے نہیں دیں گے جس طرح وادی بناہ کے لوگوں نے میرا ساتھ دیا میں ہمیشہ ان کا مشکور رہوں گا۔ لوگوں کا ہم پر اعتماد ہماری کارگردگی کا مظہر ہے ، انشاء اللہ ، آئندہ الیکشن میں بھی میری اور چوہدری محمد رفیق نئیر کی قیادت میں پیپلزپارٹی ہی یہاں سے کامیاب ہوگی ۔میں آج واضح کررہا ہوں کہ میرا انقلابی خون ہے میں عوام سے بے وفائی نہیں کروں گا ۔ہمیشہ اتحاد کو فروغ دیا ہے ، انشاء اللہ اتحاد سے فتح یاب ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ میں اپنے والد مرحوم کے ساتھیوں کی راہنمائی میں چوہدری محمد رفیق نئیر کےساتھ پارٹی کو مزید مضبوط بناؤں گا۔ہم نظریہ بھٹو کو گھر گھر پہنچا کر پارٹی کو مضبوط بنائیں گے اور آزاد کشمیر کی عوام کی خدمت کا مشن جاری و ساری رکھیں گے ۔
کمشنر اوورسیز کشمیریز اظہر بڑالوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب وزیراعظم نے حکومت سنبھالی تو ہر طرف سیاسی اضطراب تھا، ہم نے مشکلات دیکھیں مگر مسائل کو افہام و تفہیم کے ساتھ حل کیا ، ہم نے چند ماہ میں ہی وزیراعظم آزاد کشمیر کی قیادت اور وژن سے سیاسی خلا پر کیا، پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت کا مشن جاری رکھے گی ، ہم نے ریاست سے سیاسی افراتفری کو ختم کیا اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو فوقیت دی ہے ،انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کا مشن جاری رہے گا.
جلسہ عام سے رہنما پی پی پی عبدالقیوم قمر چوہدری محبوب نور صابر ، جابر شاہ ایڈووکیٹ ، صدر پی پی پی تحصیل کھوئی رٹہ عبدالقیوم چوہان ،
ڈویژنل سیکریٹری پی پی پی محمد علی راٹھور ، عبدالقیوم ساغر ایڈوکیٹ ، عامر بشیر انقلابی ، چوہدری عبدالرزاق ، رہنما پی پی پی چوہدری خادم ، چیرمین رمضان ، اظہر بڑالوی ، رہنما پی پی طاہر حمزہ ، چوہدری شبیر ، چوہدری نصیر اصغر ایڈووکیٹ ،مرزا ولائت ایڈووکیٹ، عامر بشیر انقلابی، حنیف کٹانا ، آفتاب انجم ایڈووکیٹ ، چیرمین ضلع کونسل جاوید غفور ،عارف محمود کٹاریہ، جاوید غفور ایڈووکیٹ، چوہدری پرویز اکبر ایڈووکیٹ، ریٹائر ڈ سیکریٹری مشتاق گورسی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، اپنے خطاب میں مقررین نے حکومت کی جانب سے ایجوکیشن پیکج ، صحت کے شعبہ میں اصلاحات اور عوامی خدمت کے لیے دیگر میگا پروجیکٹس پر خراج تحسین پیش کیا ، مقررین نے کہا کہ کارگردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن میں آفرین گے اور کامیابی حاصل کریں گے ، ہم سب کو اتحاد کا مظاہر کرنا ہے اور اتحاد کی بدولت ہی پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیاسی دھارے میں اپنا مقام بنائے گی ، انہوں نے کہا کہ شہید بی بی اور شہید بھٹو کے افکار کے ساتھ آگے بڑھنا ہے ، سیاست کو خدمت بنانا ہے اور کامیابی کے لیے تادہی سے کام کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں اپنی کارگردگی کی بنیاد پر فتح یاب ہوں گے اور ایک بار پھر حکومت پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر بنائے گی ۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
