چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پٹہکہ مظفرآباد میں قائم بینظیر نشوونما سینٹر کا دورہ کیا۔

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پٹہکہ مظفرآباد میں قائم بینظیر نشوونما سینٹر کا دورہ کیا۔اس موقع پر سربراہ فیلڈ آفس ورلڈ فوڈ پروگرام آزاد کشمیر و گلگت بلتستان ندیم بیگ بھی موجود تھے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے مرکز میں ماں اور بچے کی صحت و غذائیت کے حوالے سے فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور زیر علاج خواتین اور ان کے بچوں سے ملاقات کی۔چیئرپرسن بی آئی ایس پی کو بینظیر نشوونما سینٹر کے آپریشنز، خدمات اور جاری سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔سینیٹر روبینہ خالد نے ڈی جی بی آئی ایس پی کو ہدایت کی کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ تعاون اور روابط کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق خواتین اور بچوں کو اس اہم سہولت سے مستفید کیا جا سکے۔ انہوں نے ماں اور بچے کی بہتر صحت کو قومی ترقی کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔ علاوہ ازیں، آزاد جموں و کشمیر میں نشوونما پروگرام کو یونیورسل کوریج دینے پر بات چیت بھی ہوئی۔

Share This Post

More To Explore