وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے محکمہ زراعت، لائیو سٹاک، آبپاشی و اسماء کے زیر اہتمام زرعی کانفرنس 2026 میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس آمد پر سیکرٹری زراعت، لائیو سٹاک، آبپاشی و اسماء وجاہت رشید بیگ و دیگر حکام نے وزیراعظم کا پر تپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر چئیرپرسن بی آئی ایس پی، سینیٹر روبینہ خالد، وزیرزراعت، لائیو سٹاک، آبپاشی و اسماء علی شان سونی،وزیر صحت عامہ سید بازل علی نقوی ، وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب ، وزیر خوراک جاوید اقبال بڈھانوی ،مشیر حکومت سردار صغیر احمد چغتائی، سیکرٹری حکومت وجاہت رشید بیگ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل زراعت و لائیوسٹاک اعجاز احمد خان نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو لگائے گئے سٹالز بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پروزیراعظم آزادکشمیر نے زرعی کانفرنس میں لگائے گئے اسٹالز کا معائنہ کیا اور کسانوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پروزیراعظم آزادکشمیر نے زرعی کانفرنس میں پاک آرمی کی جانب سے منعقدہ ہارس شو بھی دیکھا اور داد دی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
