وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی سرپرستی میں اوورسیز کشمیریز کنونشن کے بعد پہلی زرعی کانفرنس کا انعقاد اور ان کی شاندار کامیابی ریاستی عوام کی معاشی خودکفالت زراعت اور تجارت کو فروغ دینے کیلئے عالمی بریک تھرو ثابت ہو گی وزیراعظم کے ویژن کے تیسرا مرحلہ قومی اتفاق رائے سے عالمی ٹور ازم کانفرنس کا انعقاد کی بدولت غربت بے روگاری معاشی بدحالی کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا ، اسی طرح دار الحکومت مظفرآباد کو مثالی شہر بنانے اور اس کا بیوٹیفیکشن پلان کیلئے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے پچیس کروڑ روپے کے خطیر فنڈز فراہم کر دیئے ہیں تاکہ اپنی اور اپنے والد محترم راجہ ممتاز حسین راٹھور کی مظفرآباد سے دلی عقیدت کا عملی مظاہرہ چشم فلک دیکھے اسی طرح اربوں روپے کے تعلیمی پیکچ کی منظوری اور فی حلقہ تیس کلومیٹر سڑکوں کے ٹینڈر بلا سود قرضوں کی اجرائیگی کشمیر بینک کو شیڈول بنانے جیسے انقلابی اقدامات سے حقیقی تبدیلی کی راہیں کھلیں گی ، ہماری مثالی کارگردگی کی بنا پر پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواران عام انتخابات میں لینڈ سلائیڈنگ وکٹری حاصل کریں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات امیدوار اسمبلی حلقہ سات لیپہ ویلی ترجمان وزیراعظم شوکت جاوید میر نے ائیرپورٹ رن وے پر ایک روزہ زرعی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر افواج پاکستان سمیت سرکاری محکموں کی جانب سے لگائے گئے سٹالز کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت میں قائم پیپلز پارٹی کی حکومت نظریہ استحکام پاکستان ریاستی تشخص قومی وقار عوامی مفادات کے تحفظ اعتماد سازی سے فیصلوں میں قومی شہرت یافتہ ہے اس لئے کہ پیپلز پارٹی کا منشور روٹی کپڑا مکان ہے جو اسلام ہمارا دین سوشل ازم ہماری معیشت جمہوریت ہماری سیاست اور طاقت کا سر چشمہ عوام کے چار بنیادی اصولوں پر کاربند ہے ایک سوال کے جواب میں شوکت جاوید میر نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح مصور پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبال معمار پاکستان قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے عوام دوست فلسفہ سیاست کے مطابق آئین قانون کی حکمرانی جمہوریت کے استحکام کیلئے کئے گئے فیصلوں سے پاکستان کی دنیا بھر میں نیک نامی ہوئی ہے اور مملکت خداد پاکستان عالمی دنیا کا لینڈنگ سٹار بن چکا ہے جسکا کریڈٹ چیف آف ڈیفنس فورسز حافظ سید عاصم منیر کی مدبرانہ قیادت کو جاتا ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے میں نئی عالمی تاریخ کا نیا باب رقم کیا ہے تاریخ کے اوراق میں پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع مقبوضہ کشمیر کی آزادی قومی خوشحالی کیلئے پیپلز پارٹی اور بھٹو خاندان نے اپنی چار نسلوں کا خون نچھاور کیا ہے شوکت جاوید میر نے کامیاب منفرد زرعی کانفرنس کے مندوبین مبصرین شرکاء الیکٹرانک پرنٹ ڈیجٹل سوشل میڈیا کے نمائندوں سرکاری نجی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے اور ائیر پورٹ کے گرد و نواح کے عوام کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ عوام کی خدمت کو ترجیح بنایا ہے ، عوامی فلاح کے لیے اقدامات اٹھاتے رہیں گے ۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
