پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر خواتین ونگ کے زیر اہتمام منعقدہ ممبرشپ کنونشن میں سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر خواتین ونگ محترمہ زوبیہ خورشید نے قرارداد پیش کی جس کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر خواتین ونگ کے زیر اہتمام منعقدہ ممبرشپ کنونشن میں سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر خواتین ونگ محترمہ زوبیہ خورشید نے قرارداد پیش کی جس کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ آج کا یہ اجلاس مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں پاکستان کی جانب سے دنیا میں قیام امن یقینی بنانے کیلیے مصالحانہ اور قائدانہ کردار ادا کرنے پر صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔جس طرح پاکستان کی موجودہ حکومت خاص کر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکہ اور ایران کو مذاکرات کی میز پر بٹھایا اس سے ہر پاکستانی اور کشمیری کا سر فخر سے بلند ہو گیا ۔اجلاس یہ سمجھتا ہے کہ اس تناظر میں قوم کو اتفاق و اتحاد سے دشمنوں کی نوازشوں کو ناکام بنا کر سبز ہلالی پرچم کی سربلندی کیلیے کام کرنا چاہیے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا کہ اجلاس صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری، چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ، پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر اور سیاسی امور کی انچارج محترمہ فریال تالپور کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی قیادت میں ملکی ترقی ، خوشحالی ، سالمیت ، مفاہمتی سیاست اور عوام کے حق حکمرانی کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ جسطرح جرات سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا اس سے ہر کشمیری کا سر فخر سے بلند ہو گیا۔مشرق وسطی کے حالیہ بحران میں جناب بلاول بھٹو زرداری نے جس طرح عالمی میڈیا پر پاکستان کےموقف کو اجاگر کیا وہ قابل تحسین ہے۔ قرارداد میں کیا گیا کہ اجلاس مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوستانی مظالم اور ظلم و جبر کی شدید مذمت کرتے ہوئے جرات اور بہادری کی علامت کشمیری خواتین کو خراج تحسین پیش کرتا ہےجو اپنی قربانی اور عزم سے ہندوستان کے بدترین جبر کے سامنےمزاحمت کا استعارہ ہیں ۔ اجلاس مقبوضہ جموں و کشمیر کی جیلوں میں قید کشمیری حریت قیادت اور نوجوانوں کے پائے استقلال کو سلام پیش کرتا ہے ۔اجلاس بھارت کی جانب سے UAPA (انسدادِ دہشت گردی قانون) کے تحت ریاست کے خلاف سازش اور علیحدگی پسند سرگرمیوں کے جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگا کر حریت رہنما محترمہ آسیہ انداربی، فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو کو سزا سنائی اجلاس اسکی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور یہ واضح کرتا ہے کہ دہلی کی متعصب عدالت کا یہ ایک غیر منصفانہ اور متعصبانہ اقدام ہے، جو کشمیری عوام کے حق خودارادیت میں انصاف کی پامالی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے ۔اجلاس عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ان غیر منصفانہ سزاؤں کا نوٹس لے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو ان کا حق خودارادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔اجلاس محترمہ فریال تالپور کی جانب سے محترمہ شاہین کوثر ڈار کو پاکستان پیپلز پارٹی آزادجموں و کشمیر کی صدر بنانے پر اطمینان کا اظہار کرتا ہے ۔محترمہ۔شاہین کؤثر ڈار سابق سپیکر کے بڑے عہدے پر بھی فائز رہ چکی ہیں امید ہے کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں پارٹی کو مضبوط بنانے پر صرف کریں گی اور قیادت کے اعتماد پر پورا اتریں گی۔ اجلاس موجودہ حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ آزادجموں و کشمیر میں خواتین کو ہر شعبے میں بھرپور مواقع فراہم کرے ۔جس طرح محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے خواتین کو ہر شعبے میں نمائندگی دی،خواتین بنک قائم کیا اور انہیں ہر شعبے میں کام کرنے کا موقع فراہم کیا امید ہے کہ موجودہ حکومت وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت میں اپنی قائد کے مشن پر چلتے ہوئے خواتین کو ملازمتوں میں خصوصی کوٹہ دے گی ،بلاسود قرضوں میں خواتین کا خاص تناسب رکھا جائے گا اور دیگر شعبوں میں خواتین کو سرمایہ کاری کی جانب راغب کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔پالستان پیپلز پارٹی کا یہ طرہ امتیاز رہا ہے کہ اس نے صنفی امتیاز کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا امید ہے کہ موجودہ حکومت بھی اس جانب اہم اقدامات کرے گی۔اجلاس موجودہ حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی نشستوں میں اضافہ کیا جائے اور خواتین کو آزاد جموں و کشمیر کونسل میں نمایندگی دی جائے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ اجلاس موجودہ وزیراعظم کی جانب سے آذادجموں و کشمیر میں سیاسی نظام پر لوگوں کا اعتماد بحال کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے صرف پانچ ماہ میں آذادجموں و کشمیر میں ترقیاتی انقلاب برپا کیا پورے آزادجموں و کشمیر کے دورے کئے اور بھرپور عوامی حمایت ملی ۔ یہ پاکستان پیپلز پارٹی آزادجموں و کشمیر کی بڑی کامیابی ہے ۔انشاءاللہ پاکستان پیپلز پارٹی آذادجموں و کشمیر آئندہ انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ حکومت بنا کر کشمیری عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

Share This Post

More To Explore