جسٹس سردار لیاقت حسین چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد جموں و کشمیر ،جسٹس سیدشاہدبہار سینئر جج عدالت عالیہ اور جسٹس چوہدری خالد رشید جج عدالت العالیہ نے شجرکاری مہم موسمِ بہار کے سلسلے میں احاطہ عدالت عالیہ ہیڈکوارٹر مظفرآباد میں پوداجات لگائے۔

جسٹس سردار لیاقت حسین چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد جموں و کشمیر ،جسٹس سیدشاہدبہار سینئر جج عدالت عالیہ اور جسٹس چوہدری خالد رشید جج عدالت العالیہ نے شجرکاری مہم موسمِ بہار کے سلسلے میں احاطہ عدالت عالیہ ہیڈکوارٹر مظفرآباد میں پوداجات لگائے۔ اس موقع پر سیکرٹری جنگلات چوہدری محمد فرید، ناظم اعلیٰ پرنسپل ڈاکٹر سردار افتخار احمد، ناظم اعلیٰ علاقائی ملک اسد محمود، پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ذاکر حسین، چیف پلاننگ آفیسر سید عتیق الرحمن شیرازی، ناظمینِ جنگلات ارتضیٰ قریشی اور سید مظہر نقوی سمیت محکمہ جنگلات کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ چیف جسٹس عدالت عالیہ آزاد جموں و کشمیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شجرکاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ اور سرسبز آزاد کشمیر کے لیے شجرکاری ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ درخت لگانا صرف زمین کو سرسبز بنانا نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے زندگی، تحفظ اور امید کا پیغام دینا ہے.

Share This Post

More To Explore