جسٹس سردار لیاقت حسین، چیف جسٹس عدالت عالیہ آزاد جموں و کشمیر سے کیپٹن (ر) لیاقت ملک انسپکٹر جنرل آف پولیس آزاد کشمیر نے عدالت عالیہ ہیڈ کوارٹر مظفر آباد میں ملاقات کی۔

جسٹس سردار لیاقت حسین، چیف جسٹس عدالت عالیہ آزاد جموں و کشمیر سے کیپٹن (ر) لیاقت ملک انسپکٹر جنرل آف پولیس آزاد کشمیر نے عدالت عالیہ ہیڈ کوارٹر مظفر آباد میں ملاقات کی۔ دوران ملاقات جسٹس سید شاہد بہار سینئر جج عدالت عالیہ آزاد جموں و کشمیر بھی موجود تھے ۔ ملاقات کے دوران چیف جسٹس نے انصاف کی بروقت اور مؤثر فراہمی ، عدالتی احکامات پر من و عن عملدرآمد اور تفتیشی معیار کی بہتری میں پولیس کے کلیدی کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اظہار فرمایا کہ تفتیشی عمل کو شفاف اور موثر بنانے کے حوالہ سے محکمہ پولیس کی سطح پر اقدامات کیے جانے ناگزیر ہیں۔ کسی بھی فوجداری مقدمہ میں ملزمان کو قرارواقعی سزا دینے کا انحصار پولیس کی جانب کی گئی تفتیش پر ہوتا ہے۔ پولیس کی جانب سے مضبوط شہادت کی بنیاد پر مقدمات مجاز عدالت ہا میں پیش ہونے کی صورت میں ہی ملزمان کو سزائیں دی جاسکتی ہیں۔ فوجداری مقدمات میں ناقص تفتیش اور پائے جانے والے قانونی و واقعاتی سقم Ultimately ملزمان کی بریت کا موجب بنتے ہیں جو کہ معاشرہ کے لیے کسی طور مناسب نہ ہے۔ دوران ملاقات انسپکٹر جنرل آف پولیس نے پولیس کی پیشہ ورانہ کار کردگی اور تفتیشی نظام میں بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور عدلیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

Share This Post

More To Explore