آزاد جموں و کشمیر زرعی کانفرنس کل 22 اپریل 2026 کو ایئرپورٹ مظفرآباد میں منعقد ہوگی، جس کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر زرعی کانفرنس کل 22 اپریل 2026 کو ایئرپورٹ مظفرآباد میں منعقد ہوگی، جس کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کے ویژن کے مطابق اس کانفرنس کا مقصد خطے میں زراعت اور لائیوسٹاک کے شعبوں میں جدت لا کر پیداوار میں اضافہ اور کسانوں کو درپیش مسائل کا مؤثر حل فراہم کرنا ہے۔ ایئرپورٹ مظفرآباد میں منعقد ہونیوالی اس کانفرنس کیلئے پنڈال، اسٹالز، شرکاء کی آمد و رفت، پارکنگ، اسٹیج اور ساؤنڈ سسٹم سمیت تمام انتظامی امور مکمل کر لیے گئے ہیں۔ کانفرنس میں جدید زرعی مشینری، بہتر بیج، ڈیری فارمنگ، پولٹری اور مویشیوں کی صحت سے متعلق نئی ٹیکنالوجیز کو متعارف کروایا جائے گا۔ زرعی ماہرین کسانوں کو پیداوار میں اضافے، بیماریوں کی روک تھام اور مارکیٹ تک رسائی کے مؤثر طریقوں سے آگاہ کریں گے۔ مختلف سرکاری و نجی اداروں کی جانب سے اسٹالز بھی قائم کیے گے ہیں جہاں جدید زرعی آلات، بیج، کھاد اور لائیوسٹاک سے متعلق سہولیات کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔

Share This Post

More To Explore