سیکرٹری اطلاعات و آئی ٹی آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر محمد راشد حنیف سیڈیجیٹل اینڈ سوشل میڈیا جرنلسٹس ایسوسی ایشن آزاد جموں و کشمیر کے ایک وفد نے ملاقات کی۔

سیکرٹری اطلاعات و آئی ٹی آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر محمد راشد حنیف سیڈیجیٹل اینڈ سوشل میڈیا جرنلسٹس ایسوسی ایشن آزاد جموں و کشمیر کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے سیکرٹری اطلاعات کو ڈیجیٹل میڈیاکو درپیش مسائل اور سوشل و ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کی تشکیل کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔ وفد میں ڈیجیٹل اینڈ سوشل میڈیا جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدرنصیر چوہدری،سیکرٹری جنرل راجہ شعیب محمود،نائب صدور اسامہ زین اور علیشاہ عندلیب،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری منیب عباسی اور سیکرٹری اطلاعات عبدالقیوم شامل تھے۔ اس موقع پر ناظم تعلقات عامہ طارق جمیل درانی اور محکمہ اطلاعات کے افسران محترمہ قراۃ العین شبیر، راجہ محمد سہیل خان اور راجہ عبدالباسط بھی اس موقع پر موجو دتھے۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات محمد راشد حنیف نے کہا کہ معاشرے کی درست سمت کے تعین میں میڈیا کا کردار نہایت اہم ہے۔جہاں آزادیِ اظہار رائے ایک بنیادی حق ہیوہیں اس کے ساتھ ذمہ داری بھی اسکا تقاضا ہے، سوشل میڈیا کی بے لگام آزادی کو مؤثر انداز میں ریگولیٹ کرنا وقت کی ضرورت ہے، اس حوالہ سے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بعد مناسب قانون سازی ناگزیر ہے تاکہ معاشرے میں درست معلومات اور مثبت رویوں کو فروغ جبکہ انارکی اور انتشار کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے جامع سوشل و ڈیجیٹل میڈیا پالیسی تشکیل دی جائی جائیگی۔ڈیجیٹل دور میں معلومات کی رفتار جتنی تیز ہیاتنی ہی ذمہ داری سے اس کی تصدیق بھی ضروری ہے۔ سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ موجودہ دور میں سوشل و ڈیجیٹل میڈیا سب سے طاقتور ذریعہ ابلاغ اور بیانیہ بنانے کا مرکزی ٹول ہے، تحقیق، تصدیق اور پیشہ ورانہ اصولوں کے مطابق سوشل و ڈیجیٹل میڈیا کا استعمال ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافت کے شعبے میں کامیابی کے لیے تحقیق اور پروفیشنلزم بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ نوجوان صحافیوں اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل سیکھنے کے عمل کو جاری رکھیں۔ سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ سوشل و ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کے سلسلہ میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کو یقینی بنائیں گے۔ اس موقع پر ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن کے وفد نے سیکرٹری اطلاعات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وہ ذمہ دارانہ اور مثبت صحافت کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Share This Post

More To Explore