آزاد جموں و کشمیر زرعی کانفرنس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کے ویژن کے مطابق 22 اپریل 2026 کو ایئرپورٹ مظفرآباد میں زرعی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد خطے میں زراعت اور لائیوسٹاک کے شعبوں میں جدت لاکر پیداوار میں اضافہ اور کسانوں کو درپیش مسائل کا مؤثر حل پیش کرنا ہے۔اس سلسلے میں متعلقہ اداروں نے اپنی تیاریاں تیز کر دی ہیں اور کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ڈائریکٹر لائیوسٹاک و چئیرمین لاجسٹک کمیٹی ظفراقبال ہاشمی، ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسر ڈاکٹر شاہد شیخ نے جائے کانفرنس ایئرپورٹ مظفرآباد میں پنڈال،سٹالز کی جگہ، شرکاء کی آمد و رفت، پارکنگ، سٹیج، ساؤنڈ سسٹم اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر لائیوسٹاک ظفر اقبال ہاشمی نے کہا کہ وزیراعظم فیصل ممتازراٹھور کے وژن کے مطابق آزاد کشمیر میں زراعت اور لائیوسٹاک کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ زرعی کانفرنس کسانوں، مویشی پال حضرات اور زرعی ماہرین کے درمیان ایک مؤثر رابطے کا ذریعہ بنے گی، جہاں جدید تحقیق، ٹیکنالوجی اور عملی تجربات کا تبادلہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں جدید زرعی مشینری، بہتر بیج، ڈیری فارمنگ، پولٹری، اور مویشیوں کی صحت سے متعلق نئی ٹیکنالوجیز سے آگاہ کیا جائے گا۔ ماہرین کسانوں کو پیداوار میں اضافے، بیماریوں کی روک تھام، اور مارکیٹ تک رسائی کے بہتر طریقہ کار سے آگاہ کریں گے۔ اس موقع پر مختلف سرکاری و نجی اداروں کی جانب سے اسٹالز بھی قائم کیے جائیں گے جہاں جدید زرعی آلات، بیج، کھاد اور لائیوسٹاک سے متعلق سہولیات کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔ڈاکٹر شاہد شیخ نے کہاکہ یہ کانفرنس نہ صرف زرعی و لائیو سٹاک کے شعبے میں بہتری لانے میں معاون ثابت ہوگی بلکہ اس سے مقامی معیشت کو بھی فروغ ملے گا اور کسانوں اور مویشی پال حضرات کی آمدن میں اضافہ ممکن ہو سکے گا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
