آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے چوہدری شوکت علی سابق لارڈ میئر سٹی کونسل رادھرم (برطانیہ)، چوہدری تجمل خان سابق لارڈ میئر سٹی کونسل رادھرم (برطانیہ)، راجہ نیاز خان (شیفیلڈ) سابق مشیر حکومت، فیضان احمد جرال (شیفیلڈ یوکے) اور سعد جرال صدر انٹرنیشنل ریلیشنز سوسائٹی نے جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔اس موقع پر وزیر زراعت، لائیو سٹاک و اسماء چوہدری علی شان سونی، ڈی جی پولیٹیکل افیئرز عامر ذیشان جرال اور سٹاف آفیسر صاحبزادہ یونس بھی موجود تھے۔ وفد نے وزیراعظم کو گلدستے پیش کیے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم کشمیری ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جو مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے حالیہ اوورسیز کانفرنس منعقد کروا کر مختلف شعبوں میں بیرون ملک مقیم کشمیریوں کی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر بیرون ملک مقیم کشمیریوں کے مسائل کے حل اور انہیں ریاست میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے تاکہ ریاست کی معیشت کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز کشمیریوں کی صلاحیتوں اور تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آزاد کشمیر میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دروازے کھولے جا سکتے ہیں۔وفد کے ارکان نے وزیراعظم آزاد کشمیر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم کشمیری ہمیشہ ریاست کی ترقی اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز کشمیری آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری اور فلاحی منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے خواہاں ہیں۔وفد نے وزیراعظم کو دورہ برطانیہ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
