قائمقام صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے اپنے دورہ کراچی کے دوران مزار قائد پر حاضری دی، جہاں انہوں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ قائمقام صدر نے مزارقائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی۔

قائمقام صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے اپنے دورہ کراچی کے دوران مزار قائد پر حاضری دی، جہاں انہوں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ قائمقام صدر نے مزارقائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر حکام بھی موجود تھے۔ انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے لکھا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی بے مثال قیادت، سیاسی بصیرت اور اصولی مؤقف نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک آزاد وطن فراہم کیا، جو آج ایک مضبوط اور خودمختار ریاست کے طور پر دنیا کے نقشے پر نمایاں ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے سنہری اصول،اتحاد، ایمان اور تنظیم آج بھی ہماری قومی زندگی کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ان اصولوں پر عمل درآمد پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہو چکا ہے تاکہ پاکستان کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے، اور ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر کے اس کردار کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آزاد جموں و کشمیر کی قیادت پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتی رہے گی۔ قائمقام صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر چوہدری لطیف اکبر نے مسئلہ کشمیر پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام بانی پاکستان کے نظریات کی روشنی میں اپنے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے پرامن جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کے جائز حق کو تسلیم کرے اور خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے، جو کشمیریوں کے لیے ایک مضبوط سہارا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ ایک دن کشمیری عوام اپنی آزادی کی منزل ضرور حاصل کریں گے اور خطے میں پائیدار امن قائم ہوگا۔

* ٭٭٭٭*

*نیوز:2*

*اسلام آباد( )15اپریل 2026ء*

قائمقام صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے معروف حریت رہنما الطاف بٹ کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا۔اس موقع پر محمد احمد صغیر، پرویز احمد شاہ، شیخ عبدالمتین، ثناء اللہ ڈار، زاہد صفی، تنویر السلام، سمیر خان، محبوب الحق سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے۔قائمقام صدر نے اس موقع پر کہا کہ ماں جیسی عظیم ہستی کا اس دنیا فانی سے جانا ناقابلِ تلافی نقصان ہے اور وہ اس دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔قائمقام صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر چوہدری لطیف اکبر نے معروف حریت رہنما الطاف بٹ کی والدہ(مرحومہ) کے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا بھی کی۔

Share This Post

More To Explore