وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا مظفرآباد میں مصروف ترین دن گزرا، وزیراعظم آزاد کشمیر نے مظفرآباد سیکرٹیریٹ میں آزادکشمیر بھر کے مختلف علاقوں سے آئے عوامی وفود سے ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا مظفرآباد میں مصروف ترین دن گزرا، وزیراعظم آزاد کشمیر نے مظفرآباد سیکرٹیریٹ میں آزادکشمیر بھر کے مختلف علاقوں سے آئے عوامی وفود سے ملاقاتیں کیں۔وزیراعظم آزاد کشمیر سے ہونے والی ملاقاتوں کے دوران مختلف عوامی وفود اور سائلین نے اپنے اپنے علاقوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے سائلین کو بھی سنا اور مسائل کے حل کے لیے موقع پر احکامات صادر فرمائے ، اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ عوام سے براہِ راست رابطہ حکومتی پالیسی کا اہم جزو ہے، جس سے عوام کو درپیش مسائل جاننے اور بہتر فیصلے کرنے میں مدد ملتی ہے، ریاست بھر میں متوازن ترقی اور عوامی فلاح حکومت کی اولین ترجیح ہے، بنیادی سہولیات کی فراہمی، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہتری سمیت دیگر عوامی نوعیت کے امور کو ترجیحات میں شامل کر رکھا ہے ،پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت عوامی مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، انھوں نے کہا کہ ریاست میں فلاح کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں ، عوام دوست پالیسیز سے ہی خطے کی تقدیر بدلی جاسکتی ہے ۔

Share This Post

More To Explore