نو تعینات ناظم تعلقاتِ عامہ آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر طارق جمیل درانی نے کہا ہے کہ ہماری ترجیح ایک ایسا مؤثر اور متحرک نظام ہے جہاں معلومات کی ترسیل فوری اورمستند ہو، حکومتی اقدامات کی مؤثر تشہیر اور ریاست کے مثبت امیج کو اجاگر کیا جائے۔

نو تعینات ناظم تعلقاتِ عامہ آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر طارق جمیل درانی نے کہا ہے کہ ہماری ترجیح ایک ایسا مؤثر اور متحرک نظام ہے جہاں معلومات کی ترسیل فوری اورمستند ہو، حکومتی اقدامات کی مؤثر تشہیر اور ریاست کے مثبت امیج کو اجاگر کیا جائے۔ ہمیں جدید ٹولز، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور کریئیٹو کانٹینٹ کے ذریعے اپنی آواز کو مؤثر بنانا ہوگا۔ڈیجیٹل میڈیا، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، آن لائن جرنلزم، ویڈیو کانٹینٹ اور ریئل ٹائم انفارمیشن شیئرنگ نے ابلاغ کے انداز کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارج سنبھالنے کے بعد محکمانہ افسران و سٹاف سےخطاب کرتے ہوئے کیا۔ نائب ناظم محترمہ قراۃ العین شبیر، آفیسران اطلاعات راجہ محمد سہیل خان ، سید آصف حسین نقوی، محمد حنیف خواجہ، راجہ عبدالباسط،سردار شمیم انجم عزیز، سید آصف علی نقوی ، ساجد نذیر ، فہیم کیانی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ناظم تعلقات عامہ نے کہاکہ ڈیجیٹل دور میں میڈیا اور ٹیکنالوجی نے دنیا کو نئی رفتار، نئی سوچ اور نئے رحجانات عطا کیے ۔محکمہ اطلاعات میں سکل ڈویلپمنٹ کے لیے تربیتی پروگرامز کا آغاز کیا جائے گا، تاکہ ڈیجیٹل کمیونیکیشن، اور میڈیا مینجمنٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکیں۔ناظم تعلقات عامہ نے کہاکہ آزادکشمیر میں میڈیا کی ترقی کے لیے بھی م ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔میڈیا اب صرف خبر دینے تک محدود نہیں رہا بلکہ رائے سازی، بیانیہ تشکیل دینے اور عالمی سطح پر تاثر قائم کرنے کا ایک مضبوط ذریعہ بن چکا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آزاد جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی، عوامی فلاحی منصوبوں اور حکومتی اقدامات کو جدیدٹولز کے ذریعے موثر انداز اجاگر کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ ہمارا مثبت امیج سامنے آئے۔ناظم تعلقات عامہ نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر اور آزادخطہ کی تعمیر و ترقی کو اجاگر کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محکمہ اطلاعات کو جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا تاکہ ریاستی بیانیے کو مؤثر انداز میں دنیا تک پہنچایا جا سکے۔

Share This Post

More To Explore