پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کے زیر اہتمام سرکل بکوٹ کے نواحی علاقے ترچھ میں ایک عظیم الشان ورکرز کنونشن منعقد ہوا۔جس میں ہزراہ ڈویژن کی تنظیموں،شعبہ خواتین یوتھ، پی ایس ایف کے عہدیداروں،کارکنوں،عوام علاقہ سمیت خواتین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کے زیر اہتمام سرکل بکوٹ کے نواحی علاقے ترچھ میں ایک عظیم الشان ورکرز کنونشن منعقد ہوا۔جس میں ہزراہ ڈویژن کی تنظیموں،شعبہ خواتین یوتھ، پی ایس ایف کے عہدیداروں،کارکنوں،عوام علاقہ سمیت خواتین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔کنونشن میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے ترجمان حکومت آزاد کشمیرومرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات امیدوار اسمبلی حلقہ سات لیپہ ویلی شوکت جاوید میر نے میزبان سراد منظور عباسی کی خصوصی دعوت پر شرکت کی۔شوکت جاوید میر جب پنڈال میں پہنچے تو جئے بھٹو، جئے بے نظیر،وزیر اعظم بلاول بھٹو کے فلک شگاف نعروں،ڈھول کی تھاپ،گلے میں ہار اور گلدستے پیش کر کے انکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔پارٹی جھنڈوں قائدین کی تصاویروں سے پنڈال کو دلہن کی سجایا گیا تھا جیالوں کا جوش و خروش دیدنی تھا جسکی بنا پر بلند ترین پہاڑ”جیے بھٹو، جیے عوام” کے فلک شگاف نعرے گونجتے رہے۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر شوکت جاوید میر نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور بھٹو خاندان نے اپنی چار نسلوں کے خون اور ان گنت نظریاتی پیروکاروں کی زندگیوں پاکستان پر نچھاور کیا ناقابل تسخیر دفاع مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی آئین کی بالادستی جمہوریت کے استحکام قومی وقار عوامی مفادات کیلئے بدترین مارشلا کا مقابلہ کیا بوگس مقدمات لاٹھی گولی آنسو گیس اور قید و بند کی صعوبتیں، کوڑے کھائے جلاوطنی کی اذیتیں برداشت کیں نہ آمروں سے معاہدے کئے نہ ہماری قیادت چالیس صندوق لیکر رات کی تاریکی میں ملک سے فرار ہوئی کیونکہ ڈرنے جھکنے بکنے جیسے الفاظ بھٹو ازم اور بے نظیر مشن کی ڈکشنری میں درج ہی نہیں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو متفقہ آئین اور قوم کو ایٹمی پروگرام کا تحفہ دیا دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو نے میزائل ٹیکنالوجی سے افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی استعداد کار کو مظبوط سے مظبوط تر بنایا چیف آف ڈیفنس فورسز حافظ سید عاصم منیر اور چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستان عالمی برادری کا لینڈنگ سٹار بن چکا ہے شوکت جاوید میر نے کہا کہ بلاول بھٹو پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہو کر عالمی اعزاز حاصل کریں گے وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت میں آزاد خطہ میں عوامی خوشحالی اور نظریہ استحکام پاکستان کو تقویت دیکر ایک انقلابی دور کی ابتدا کر دی ہے پیپلز پارٹی ہزراہ ڈویژن کے صدر ملک فاروق تنولی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی خدمت اور جمہوریت کی بقا کے لیے جدوجہد کرتی رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کے صدر سید سلیم شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جیالے پارٹی کا اصل سرمایہ ہیں اور ان کی قربانیوں سے ہی پارٹی مضبوط ہے۔ جنرل سیکرٹری افتخار تنولی ایڈوکیٹ نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے اور یہ جدوجہد جاری رہے گی۔ مقررین نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی حقوق کی بات کرتی ہے اور ہمیشہ عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرتی ہے،خواتین ونگ اور دیگر رہنماؤں کی شرکت ورکرز کنونشن میں خواتین ونگ کی صدر نورالعین خالق، جنرل سیکرٹری رومش سلیم، نائب صدر طائرہ زوالفقار عباسی اور سابق ایم پی اے نعیمہ نثار نے بھی خطاب کیا۔ پی کے 45 کے جنرل سیکرٹری شیخ نثار، سینئر نائب صدر منظور ممتاز عباسی، سردار قمر زمان عباسی، نثار احمد عباسی، نوجوان جیالا سیف اللہ عاطف عباسی، پی کے 43 کے جنرل سیکرٹری سید فیاض شاہ اور رابطہ سیکرٹری نصیر احمد جنجوعہ سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔ کنونشن میں شریک جیالوں نے پارٹی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور نعرے بازی کے ذریعے اپنی وابستگی کا ثبوت دیا۔ گاؤں ترچھ، جو آزاد کشمیر کے بارڈر پر واقع ہے، اس روز عوامی جوش و خروش اور پارٹی کے رنگ میں ڈوبا ہوا تھا۔ یہ ورکرز کنونشن نہ صرف ایبٹ آباد بلکہ آزاد کشمیر کے جیالوں کے لیے بھی ایک تاریخی اجتماع ثابت ہوا، جس نے واضح کر دیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے اور جیالے اپنی قیادت کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں وزیراعظم آزاد کشمیر کے ترجمان شوکت جاوید میر نے خیبر پختون خواہ سے مظفرآباد انے والے مریضوں کیلئے سی ایم ایچ مظفرآباد میں الگ ڈیسک قائم کروانے کا یقین دلایا کنونشن کے میزبان خیبرپختونخواہ کے سینئر نائب صدر امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی سردار منظور عباسی کو چیئرمین بلاول بھٹو کے دستخطوں سے بہترین خدمات کے اعتراف میں خصوصی کارڈ پیش کیا گیا انھوں نے معزز مہمانان گرامی کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا اختتام پر پاکستان کی سلامتی مقبوضہ کشمیر کی آزادی شھدائے جمہوریت شھدائے کشمیر شھدائے افواج پاکستان کے بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی

Share This Post

More To Explore