وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جموں و کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں وزیر خزانہ و ان لینڈ ریونیو چوہدری قاسم مجید، میاں مقبول، معیز مجید، ملک راحیل اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کو ان کی سالگرہ کے موقع پر پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک بھر کی طرح آزاد کشمیر میں بھی عوامی فلاح کا مشن جاری رکھے گی، شہید بھٹو اور شہید بی بی کے افکار کے مطابق عوامی خدمت کو نصب العین بنایا ہے، باہمی روابط اور مشاورت کے ذریعے قومی و عوامی مسائل کا بہتر حل ممکن ہے، پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر میں عوامی فلاح کے لیے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں، انہوں نے کہا کہ تحریک تکمیل پاکستان کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے، بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں بدترین مظالم ڈھا رہا ہے، خطہ کے پائیدار امن کے لیے بھارت کو جبر و استبداد کا راستہ چھوڑ کر کشمیریوں کو حق خود ارادیت کا تسلیم شدہ حق دینا ہو گا، وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر عوامی فلاح و بہبود کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے گورنر خیبرپختونخوا کا جموں و کشمیر ہاؤس اسلام آباد آمد پر شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
