وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کے ویژن کے مطابق زرعی کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں بروز سوموار زراعت کمپلیکس گوجرہ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کے ویژن کے مطابق زرعی کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں بروز سوموار زراعت کمپلیکس گوجرہ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری زراعت، لائیو سٹاک آبپاشی و اسماء وجاہت رشید بیگ نے کی۔ اس موقع پر ناظم اعلی زراعت و لائیوسٹاک ڈاکٹر اعجاز احمد، ناظم اعلیٰ آبپاشی خواجہ اعجاز حسین، ناظم اعلی اسماء ڈاکٹر خواجہ شفقت، فوکل پرسن ایس ڈی جی یونٹ/ ڈونرز کوارڈینیشن کنسلٹنٹ، وزیر اعظم سیکرٹریٹ محترمہ سیدہ اسما اندرابی، متعلقہ محکموں کے اعلی آفیسران اور عملے نے شرکت کی۔اجلاس میں کانفرنس کے شیڈول، انتظامی امور اور دیگر اہم نکات کو حتمی شکل دینے کیلیے مختلف کمیٹیوں کو ذمہ داریاں سونپی گئیں اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ 16 اپریل تک اپنی تفویض کردہ ذمہ داریاں مکمل کر کے رپورٹ پیش کریں۔

Share This Post

More To Explore