ناظم تعلقات عامہ آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر محمد بشیر مرزا عمرِ پیرانہ سالی کی تکمیل پر ریٹائر ہو گئے۔محکمانہ افسران و سٹاف نے انکی 37 سالہ شاندار خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے الوداع کیا۔ اس موقع پر نظامت اعلی تعلقات عامہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نائب ناظم محترمہ قرات العین شبیر، آفیسر اطلاعات راجہ محمد سہیل خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر خواجہ عمران الحق، سابق نائب ناظم سعد اللہ بھٹی، آفیسران اطلاعات محمد حنیف خواجہ، خضر حیات، راجہ عبدالباسط، سردار شمیم انجم، ساجد نذیر، آصف علی نقوی، سمیت محکمانہ افسران و سٹاف نے شرکت کی۔ محکمانہ افسران و سٹاف سے الوداعی خطاب میں محمد بشیر مرزا نے کہا کہ آج میں اس ادارے اور ان لوگوں سے جدا ہو رہا ہوں جو میرے لیے ایک خاندان کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اپنے تمام افسران اور ساتھیوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں میرا ساتھ دیا اور مجھ پر اعتماد کیا۔ ہم نے مل کر نہ صرف سرکاری فرائض انجام دیے بلکہ ایک دوسرے کے دکھ سکھ بھی بانٹے، یہی رشتے میری زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔ انہوں نےکہا کہ جب میں نے اس محکمہ میں اپنی خدمات کا آغاز کیا تو میرے دل میں ایک عزم تھا، یہ ادارہ میرے لیے ایک درسگاہ رہا، جہاں ہر دن نے مجھے ایک نیا سبق دیا۔انہوں نے محکمانہ افسران و سٹاف سے کہا کہ محنت، دیانتداری اور لگن کو اپنا شعار بنائیں۔ اپنے فرائض کو عبادت سمجھ کر ادا کریں، یہی کامیابی اور عزت کا راستہ ہے۔ محمد بشیر مرزا نے کہا کہ میں محکمہ تعلقات عامہ سے اچھی یادیں لے کر جا رہا ہوں، آپ سب کی محبتیں ہمیشہ میرے دل میں زندہ رہیں گی۔ محکمانہ افسران نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت، خوشی اور کامیابی کی دعا کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آفیسر اطلاعات راجہ محمد سہیل خان نے کہا کہ محمد بشیر مرزا نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو نہایت ایمانداری، محنت اور لگن کے ساتھ نبھایا۔ انہوں نے ہمیشہ محکمہ کی نیک نامی اور بہتری کے لیے کام کیا اور اپنی صلاحیت و تجربے سے ادارے کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ شرکاء نے ان کی خوش اخلاقی اور ساتھیوں و سٹاف کے ساتھ بہترین روابط کو بھی سراہا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
