وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیرفیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ دارالحکومت ریاست کا چہرہ ہے

وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیرفیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ دارالحکومت ریاست کا چہرہ ہے، اسکو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کا آغاز کر دیا، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ منصوبہ شہر کی صفائی کیساتھ خوبصورت بھی بنائے گا، دنیا بھر میں پاکستان کے کردار کی تعریف اہل کشمیر کیلئے باعث فخر ہے، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ دارالحکومت کو آلودگی سے پاک کرنے میں معاون ثابت ہو گا،دارالحکومت کی صفائی و خوبصورتی ہماری ترجیح ہے، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے منصوبہ کو پورے آزاد کشمیر تک پھیلایا جائے گا،صفائی نصف ایمان ہے، مظفرآباد سے محبت مجھے ورثے میں ملنے والے تعلق کی عکاس ہے،دارالحکومت کو صاف اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔آزاد کشمیر قدرتی وسائل سے مالا مال خطہ ہے، پاکستان کا ایران جنگ میں عالمی سطح پر ثالثی کردار ملک کی سفارتی محاز پر اہمیت کو اجاگر کرتا ہے، آج دنیا ہماری سفارتی اہمیت کو قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے جبکہ بھارت کو بین الاقوامی سطح پر حزیمت کا سامنا ہے، عالمی میڈیا بھی پاکستان کے مؤقف کو سراہ رہا ہے، حکومت پاکستان نے عوامی ریلیف کے لیے سبسڈی میں آزاد کشمیر کو بھی شامل کیا، وفاقی حکومت کے مشکور ہیں آزاد کشمیر حکومت بھی محدود وسائل کے باوجود عوامی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ مظفرآباد کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا، قبل ازیں وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا میونسپل کارپوریشن مظفرآباد پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا، وزیراعظم کا پنڈال آمد پر ڈھول کی تھاپ پر استقبال کیا گیا، کارکنان کی جانب سے شہید بی بی اور شہید بھٹو کے فلک شگاف نعرے لگائے گے، وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ مظفرآباد کے منصوبے کا افتتاح کیا اور اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر کو ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بابر منہاس نے منصوبے کے اغراض و مقاصد، آپریشنل کیپسٹی، مستقبل کے لیے لائحہ عمل اور اہداف بارے بریفنگ بھی دی، افتتاح کی تقریب میں وزیر لوکل گورنمنٹ عامر یاسین، وزیر صحت عامہ سید بازل نقوی، وزیر تعلیم سکولز دیوان علی خان چغتائی،وزیرجنگلات سردار جاوید ایوب،وزیر کشمیر کازنبیلہ ایوب، وزیر پی ڈی او چوہدری محمد رشید،چیف سیکرٹیری آزاد کشمیر خوشحال خان، ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ترقیات) عاطف رحمان، سیکریٹری خوراک سردار سہیل اعظم ایڈیشنل آئی جی پی یاسین قریشی، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ارشاد قریشی، ڈائریکٹر جنرل فوڈ مسعود الرحمن، مئیر مظفرآباد سکندر گیلانی، چیرمین ضلع کونسل مظفرآباد امتیاز عباسی سمیت دیگر نے شرکت کی۔وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ مظفر آباد کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ آزاد کشمیر کے تمام محکمے باہمی تعاون سے، بلاامتیاز اور خلوص نیت کے ساتھ عوام کی خدمت کریں، میئر بلدیہ کے مطالبے پر بلدیہ کو حکومت کی جانب سے فوری طور پر کنٹیجنٹ ملازمین فراہم کیے جائیں گے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ڈیزل مہیا کرنے کے مطالبہ پر درکار فنڈز بھی مہیا کیے جائیں گے، شہر میں ٹریفک کے بڑھتے دباؤ کو کم کرنے کے لیے سبزی منڈی کو منتقل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، جس کے لیے وسائل فراہم کیے جائیں گے، فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ آلودگی کے خاتمے کے لیے ٹھوس اور دیرپا اقدامات ناگزیر ہیں،، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ دارالحکومت کو ایک مثالی شہر بنائے۔ انہوں نے سائنسی بنیادوں پر منصوبہ بندی، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور بروقت فیصلہ سازی کو ترقی کے لیے کلید قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے محدود وقت اور وسائل کے باوجود عوامی فلاح کے منصوبوں کو ترجیح دی ہے، جن میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، تعلیم اور دیگر شعبے شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ انویسٹمنٹ کانفرنس اسی وژن کا حصہ ہے،، وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ان تمام منصوبوں کا اصل کریڈٹ عوام کو جاتا ہے۔شفاف اور منصفانہ انتخابات حکومت کی اولین ترجیح ہیں جبکہ شہر کی بیوٹیفکیشن پر بھی عملی کام کا آغاز ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دارالحکومت ہمارا چہرہ ہے، اور ہمیں مل کر اس کی بہتری کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومتوں کو ہمیشہ محدود وسائل اور بڑھتے مسائل کا سامنا ہوتا ہے، تاہم مؤثر حکمت عملی اور بروقت اقدامات کے ذریعے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے“ستھرا پنجاب”اور“سیف سٹی”جیسے منصوبوں کو کامیاب ماڈلز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کی تکیمیل کو فقط حکومتی مالیاتی بوجھ سے نہیں کامیاب بنایا گیا، انہوں نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ منصوبہ 2016 میں شروع ہوا تھا اور اسے آج مکمل کیا ہے تاکہ شہر کو صاف ستھرا اور آلودگی سے پاک بنایا جا سکے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر بھر سے روزانہ تقریباً 1300 ٹن کچرا جمع کیا جاتا ہے، جسے مؤثر طریقے سے استعمال نہ کرنے کی وجہ سے آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ“صفائی نصف ایمان ہے”، اس لیے ہر شہری کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اس قومی مقصد میں حصہ ڈالنا ہوگا تاکہ دارالحکومت مظفرآباد کو اس کے شایان شان مقام دیا جا سکے۔

Share This Post

More To Explore