وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی جانب سے کشمیری عوام کے لیے مفت ٹرانسپورٹ سروس کی فراہمی شروع کر دی گئی۔

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی جانب سے کشمیری عوام کے لیے مفت ٹرانسپورٹ سروس کی فراہمی شروع کر دی گئی۔ بدھ کے روز چیف سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر خوشحال خان نے دارالحکومت مظفرآباد میں مفت ٹرانسپورٹ سروس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر کمشنر مظفرآباد ڈویژن بدر منیر، ڈپٹی کمشنر منیر احمد قریشی، اسسٹنٹ کمشنر حماد بشیر ٹرانسپورٹ مالکان اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ مفت ٹرانسپورٹ سروس کی فراہمی کے پہلے مرحلے میں مختلف روٹس پر چلنے والی سوزوکی سروس کو عوام کے لیے بالکل مفت کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان نے کہا کہ عالمی حالات کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک بھر کی طرح آزادکشمیر کے شہریوں کے لیے بھی پبلک ٹرانسپورٹ مفت کر دی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں آج آغاز کر دیا گیا۔ ٹرانسپورٹ کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ حکومت پاکستان اس سلسلہ میں سبسڈی فراہم کر رہی ہے تاکہ عوام کو سہولت میسر آ سکے۔ انہوں نے کہا انتظامیہ، پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے مفت سروس کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر مظفرآباد ڈویژن بدر منیر نے کہا کہ انتظامیہ نے مختلف روٹس پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی فری سروس کا آج آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں عوام اور ٹرانسپورٹر حضرات انتظامیہ، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں سے تعاون کریں۔ اسوقت ہمارا خطہ نازک صورتحال سے گزر رہا ہے۔ ہم سب کو مل ذمہ داری کا ثبوت دینا ہوگا۔ غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے تاکہ ہم اپنی اپنی ذمہ داری بہتر انداز میں پوری کر سکیں

Share This Post

More To Explore