وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سینئر رہنما سردار تنویر الیاس خان سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، آئندہ انتخابات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان کے ذمہ دارانہ اور تعمیری کردار اور ثالثی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دنیا میں جو مقام ملا اس پر پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے حقِ خودارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کے فروغ کے لیے مثبت کردار ادا کرتا رہا ہے، حالیہ کشیدگی کو کم کرنے میں پاکستان نے جو کردار ادا کیا اس پر کشمیریوں کو فخر ہے۔ ایک مضبوط پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی آئندہ انتخابات میں بھرپور تیاری اور عوامی حمایت کے ساتھ میدان میں اترے گی اور کامیابی حاصل کریگی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
