وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیرو سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی سالگرہ آزاد خطہ میں انتہائی عقیدت و احترام اور نظریاتی جوش و خروش سے منائی گئی۔

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیرو سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی سالگرہ آزاد خطہ میں انتہائی عقیدت و احترام اور نظریاتی جوش و خروش سے منائی گئی۔ آزاد کشمیر کے تمام ضلعی وتحصیل سمیت شہروں، قصبوں میں کیک کاٹے گئے،مٹھائیاں تقسیم کیں گئیں۔ اس موقع پر جواں سال وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کو مبارکباد پیش کی گئی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کے جنم دن کی مرکزی تقریب سنٹرل پریس کلب میں منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات امیدوار اسمبلی حلقہ 7 لیپہ ویلی وترجمان وزیراعظم شوکت جاوید میر تھے۔تقریب کی صدارت پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ریکارڈاسد حبیب اعوان نے کی۔ سالگرہ کی پروقار تقریب میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں چوہدری نذیر انقلابی،شوکت راٹھور، خاکسار عبد الرحمن، ساغر مہتاب عباسی مقدس پرنس زبیر احمد صدام قریشی سمیت عہدیداروں کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر شوکت جاوید میر نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور عوامی امیدوں، ریاستی تشخص و قومی وقار کی علامت اور ضمانت بن چکے ہیں جس طرح انکے والد محترم فرزند کشمیر راجہ ممتاز حسین راٹھور نے اپنے حسن اخلاق اور خدمت خلق سے عوام کے دلوں پر حکمرانی کا اعزاز حاصل کیا، اسی طرح قلیل مدت کے دور حکومت میں وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور سولہ نے دن رات کام کر کے نظام کو فعال کیا اور قوم کی مرکز نگاہ بن گئے، انھوں نے کہا کہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما چوہدری ریاض وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی کی قیادت میں اپنی کارکردگی کی بناء پر شاندار کامیابی کے جھنڈے گھاڑ کر دوبارہ حکومت قائم کرے گی اور تعمیر و ترقی تعلیم صحت، روزگار کی فراہمی کے انقلابی دور کا آغاز ہو گا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر شوکت جاوید میر نے کہا کہ حکومت پاکستان کو مثالی خارجہ پالیسی اور بہترین سفارتی تعلقات کے ذریعے ایران اسرائیل کشیدگی میں دو ہفتوں کی جنگ بندی اور اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں کلیدی کردار ادا کرنے کے اعتراف پر چیف آف ڈیفنس فورسز حافظ سید عاصم منیر کو عالمی امن پرائز دینے کا پرزور مطالبہ کرتے ہیں ، بھارت کو آپریشن سندھور میں عبرتناک شکست اور معرکہ حق بنیان مرصوص میں پاکستان اور افواج پاکستان کو ملنے والی فتح کے بعد مسلۂ کشمیر عالمی ایوانوں میں نیو کلیئر فلش پوائنٹ بن چکا ہے اقوام متحدہ کے چارٹر آف ڈیمانڈ سکیورٹی کونسل کی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق ڈیڑھ کروڑ کشمیری عوام کو انکا پیدائشی حق خودارادیت کی صبح آزادی چیف آف ڈیفنس فورسز حافظ سید عاصم منیر چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں انکی دہلیز پر دستک دے رہی ہے، ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر شوکت جاوید میر نے کہا قائمقام صدر چوہدری لطیف اکبر پارٹی صدر پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری محمد یاسین، سیکرٹری جنرل/ وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت میں پارٹی اور پارلیمانی پارٹی متحد و منظم ہے پارٹی سیاسی مخالفین کو تمام حربے ہتھکنڈے استعمال کرنے کے باوجود انتخابی کھاڑے میں زیرو پر ناک آؤٹ کرے گی اور وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کر کے نئی پارلیمانی تاریخ رقم کریں گے، اس موقع پر اسد حبیب اعوان چوہدری نذیر انقلابی عبد الرحمن ساغر مقدس پرنس مہتاب عباسی نے سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کو مبارکباد پیش کی اور پارٹی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کیا تقریب کے اختتام پر وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی صحت وسلامتی عزت و تکریم خدمت خلق کے اسباب ووسائل کی فراہمی اور پاکستان کی سلامتی مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی ملت اسلامیہ کے اتحاد و یگانگت سمیت عالمی امن قائم رکھنے کیلئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اجتماعی دست دعا بلند کئے گئے۔

Share This Post

More To Explore