وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھورنےکہا ہے کہ اہلیان میرپور نے وطن عزیز کو روشن کرنے کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں ، میرپور کے ذیلی کنبہ جات کے دیرینہ مسائل کا حل ،ڈویژنل ہسپتال میرپور اورکشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اسٹاف اور انفراسٹرکچر کی کمی کوترجیحی بنیادوں پر پورا کریں گے ، انسانی جان کی حفاظت سب سے بڑھ کر ہے، ایمرجنسی میڈیسن کے بجٹ کو آبادی اور ضرورت کے مطابق بڑھایا جائے گا تاکہ مریضوں کو بروقت اور مؤثر طبی سہولت میسر ہو، صحت و تعلیم حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔وزیراعظم آزاد کشمیر سے وزیر برائے ہاؤسنگ و فزیکل پلاننگ چوہدری یاسر سلطان اور وزیر مال چوہدری محمد اخلاق نے ایوان وزیراعظم میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں معاون خصوصی ہمراہ وزیراعظم سید عزادار حسین کاظمی، ڈی جی پولیٹیکل افئیرز عامر ذیشان جرال ، ڈویژنل ہسپتال میرپور کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اعجاز راجہ، پرنسپل بینظیر بھٹو میڈیکل کالج ڈاکٹر فیصل بشیر بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں وزیر برائے ہاؤسنگ و فزیکل پلاننگ نے وزیراعظم کی توجہ میرپور ڈویژنل ہسپتال، کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور ذیلی کنبہ جات کے مسائل کی جانب مبذول کرائی، جس پر وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ یہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔وزیراعظم نے کہاکہ میرپور کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاے گا۔ وزیراعظم خود بھی جلد میرپور کا دورہ کریں گے ۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
