قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد نے مولانا طاہر محمود اشرفی کی قیادت میں چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر کیپٹن(ر) لیاقت علی، سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن چوہدری امتیاز بھی موجود تھے۔ مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان کی مشرق وسطی میں امن کیلئے بین الاقوامی سطح پر تاریخی سفارتی کامیابی پر اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا بنیادی مشن“پیغامِ پاکستان”کو فروغ دینا اور آزاد کشمیر میں مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی روایات باقیوں کیلئے بہترین مثال ہیں، قومی امن پیغام کمیٹی یہی پیغام پاکستان بھرمیں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، آزاد کشمیر حساس خطہ ہے ہندوستان معرکہ حق میں شکست کے بعد ملک میں پراکسی کے ذریعے بدامنی اور دہشتگردی کی کاروائی کر سکتا ہے ہم سب نے بحیثیت قوم ان کا مقابلہ کرنا ہے۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان نے کہا کہ آزاد کشمیر ایک پرامن خطہ ہے جہاں مسلکی اتحاد اور بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال موجود ہے جس کا مشاہدہ ہم نے محرم الحرام کے دوران کیا۔ خطے میں بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی کیلئے آئین کے مطابق علماء کرام کے تعاون سے ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔ قومی امن کمیٹی کی ملی یکجہتی کیلئے کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ معاشرے کے تمام طبقات کو آئین کے مطابق برابری کی بنیاد پر زندگی گزارنے کا حق ہے تاہم مذہب و مسلک کے نام پر کسی کو قانون کو ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔وفد میں کوآرڈی نیٹر قومی پیغام امن کمیٹی مولانا طاہر اشرفی، مولانا راغب نعیمی، مولانا زبیر فہیم، مولانا یوسف کشمیری، ڈاکٹر محمد آصف اکبر قادری، مولانا ضیاء اللہ شاہ بخاری، علامہ عارف حسین وحیدی، مولانا زاہد منصور، مفتی عبدالرحیم، علامہ توقیر عباس، مفتی عثمان، راجیش کمار، رمیش سنگھ اروڑا و دیگر شامل تھے، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان نے وفد کے ممبران کے سوالات کے جواب بھی دئے۔ انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک نے وفد کو آزاد کشمیر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مذہب کے نام پر خطے کے امن کو داو پر لگانے اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کریں گے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
